مائیکروسافٹ کی سروسز دنیا بھر میں متاثر، صارفین کو شدید مشکلات
Web Desk
13 November 2026
دنیا بھر میں مائیکروسافٹ کی مختلف آن لائن سروسز میں اچانک فنی خرابی اور تعطل کے باعث لاکھوں صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جن میں مائیکروسافٹ ٹیمز، آؤٹ لک اور مصنوعی ذہانت کا سافٹ ویئر کوپائلٹ نمایاں طور پر متاثر ہوئے۔ مائیکروسافٹ نے جمعرات کو سروسز میں تعطل کی تصدیق کرتے ہوئے وضاحت کی کہ یہ مسئلہ صارفین کی ٹریفک بڑھنے کے باعث نہیں بلکہ متعدد سرورز کے اچانک دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے پیدا ہوا، جس سے انفراسٹرکچر کے باقی حصوں پر غیر معمولی دباؤ بڑھ گیا۔ سروسز کی نگرانی کرنے والی ویب سائٹ “ڈاؤن ڈیٹیکٹر” کے مطابق امریکا اور برطانیہ میں صارفین کی بڑی تعداد نے شکایات درج کرائیں اور صرف امریکا میں آؤٹ لک کے حوالے سے ایک لاکھ 31 ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں، جبکہ مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ کنکشن کے مسائل اور سرورز کی خودکار جانچ کے دوران پیدا ہونے والی خرابی دور کرنے کے لیے سرورز کی ترتیبات میں تبدیلی کا عمل جاری ہے۔
متعلقہ عنوانات
جینسن ہوانگ کا استعفیٰ: اینویڈیا کی چیف فنانس آفیسر کولیٹ کریس عبوری سی ای او مقرر
13 November 2026
ٹیکنالوجی کی دنیا میں بڑی تبدیلی: این ویڈیا (NVIDIA) کے بانی اور سی ای او جینسن ہوانگ مستعفی، کولیٹ کریس عبوری سربراہ مقرر
12 November 2026
چین نے امریکی پابندیوں کے باوجود جدید مصنوعی ذہانت کے ایچ 200 چپس خرید لئے
12 November 2026
سری لنکا میں چینی کمپنی کی الیکٹرک فضائی ٹیکسی کی آزمائشی پرواز
12 November 2026
چاند پر ملازمت کا موقع، ناسا نے خلابازوں کی نئی بھرتیوں کا اعلان کردیا
11 November 2026
اے آئی ایچ آر کے شعبے کو تبدیل کردے گی، ملازمین کی تعداد میں کمی کا امکان
11 November 2026
مصنوعی ذہانت کی کمپنی اینتھروپک کا مجموعی مالیت 1.4 ٹریلین ڈالر تک پہنچانے کا منصوبہ
11 November 2026
مائیکروسافٹ کا چینی ساختہ آلات پر عائد پابندی کا منصوبہ روکنے کا مطالبہ
11 November 2026