LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ

ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار

Web Desk

13 November 2026

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت وزارتِ خارجہ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں 2027ء کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شیڈول کثیرالجہتی بین الاقوامی اجلاسوں کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق اجلاس میں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس اور شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہانِ مملکت کونسل (کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹس) کے اجلاس کے انتظامات سمیت پاکستان کی سفارتی ترجیحات، علاقائی تعاون، اقتصادی شراکت داری اور علاقائی روابط کے فروغ سے متعلق امور زیرِ بحث آئے۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ ادارے ان مجوزہ عالمی اجلاسوں کے کامیاب انعقاد کے لیے قریبی رابطے اور مؤثر ہم آہنگی کو یقینی بنائیں، کیونکہ جامع اور ٹھوس تیاریوں کے ذریعے مشترکہ مفادات کو آگے بڑھانے اور کثیرالجہتی تنظیموں سمیت علاقائی شراکت داروں کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں مدد ملے گی۔