پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی
Web Desk
13 November 2026
ایک نئے قومی سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں بہتر حکمرانی، ترقیاتی عمل کی رفتار تیز کرنے اور سرکاری خدمات عوام کی دہلیز تک پہنچانے کے لیے نئے صوبوں کے قیام کے حامی شہریوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے، کیونکہ بڑے صوبائی انتظامی ڈھانچے دور دراز اضلاع کی ضروریات پوری کرنے میں مشکلات کا شکار ہیں۔ میریڈین اینالیٹکس کی جانب سے 5 ہزار شہریوں کے درمیان کیے گئے ’’میریڈین نیشنل بیرومیٹر 2026‘‘ کے نام سے اس سروے کے مطابق 77 فیصد پاکستانی اضافی صوبوں کے قیام کی پرزور حمایت کرتے ہیں، جبکہ نومبر 2022ء کے مقابلے میں اس شرح میں 23 فیصد پوائنٹس کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سروے کے اعدادوشمار کے مطابق 2022ء میں نئے صوبوں کے قیام کی حمایت کی شرح 54 فیصد تھی جو 2024ء میں بڑھ کر 66 فیصد ہو گئی تھی اور تازہ ترین سروے میں یہ بڑھ کر 77 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف
13 November 2026
معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل
13 November 2026
وفاقی دارالحکومت کو ملک کا پہلا مکمل کیش لیس شہر بنانے کا فیصلہ
13 November 2026
ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ
13 November 2026
صوبوں پر ریفرنڈم ہو بھی جائے تو معاملہ پارلیمنٹ نے طے کرنا ہے: رانا ثنا اللہ
13 November 2026
آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد جہاز میں آگ لگ گئی
13 November 2026
میر رضا کیس: جے آئی ٹی کا دوسرا اجلاس آج طلب، احمد بھاردے کی پیشی متوقع
13 November 2026
مولانا فضل الرحمان کو دہشتگردی بارے سوچ کر بات کرنی چاہئے: ملک احمد خان
13 November 2026