LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
عوام کیلئے خوشخبری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل برقرار وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی نوابشاہ میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات یو اے ای کی ریاست فجیرہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 14 افراد جاں بحق پاکستان کے معدنی شعبے میں اہم پیش رفت، تانبے اور سونے کی تلاش کا معاہدہ طے ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں، بارش اور برفباری کا امکان، الرٹ جاری درہ آدم خیل سے لاہور اسلحہ لانے والا غیر قانونی نیٹ ورک بے نقاب، 8 ملزم گرفتار یوکرین کے معاملے پر یورپ کو واضح اور متحدہ مؤقف اختیار کرنا ہوگا: میکرون ملک بھر کی عدالتوں میں ویمن فیسیلی ٹیشن سینٹرز کے قیام کا فیصلہ یوکرین جنگ کے خاتمے کی کوششیں تیز، کشنر اور وٹکوف کی ماسکو میں پیوٹن سے ملاقات شہباز شریف اور ترک صدر اردوان کی ملاقات، تجارت، دفاع اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق خاندانی مقدمات کی ای فائلنگ کا آزمائشی منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کوہستان مالیاتی سکینڈل: ایک اور ملزم نے پلی بارگین کی درخواست دیدی ٹیکنالوجی کی دنیا میں بڑی تبدیلی: این ویڈیا (NVIDIA) کے بانی اور سی ای او جینسن ہوانگ مستعفی، کولیٹ کریس عبوری سربراہ مقرر نئے صوبوں پر ریفرنڈم کرالیں، عوام نہیں چاہتے تو نہ بنائیں: محسن نقوی چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کی پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی آمد، زیرِ علاج شاہ محمود قریشی کی عیادت کی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں بڑی تبدیلی: این ویڈیا (NVIDIA) کے بانی اور سی ای او جینسن ہوانگ مستعفی، کولیٹ کریس عبوری سربراہ مقرر

Web Desk

12 November 2026

عالمی ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت (AI) کی صفِ اول کی کمپنی این ویڈیا (NVIDIA) کے بانی، صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر جینسن ہوانگ نے اپنے تمام عہدوں اور بورڈ کی رکنیت سے فوری طور پر استعفیٰ دے دیا ہے۔ این ویڈیا کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کمپنی کی ایگزیکٹو نائب صدر اور چیف فنانشل آفیسر (CFO) کولیٹ کریس کو مستقل جانشین کی تقرری تک عبوری سی ای او مقرر کیا گیا ہے، جو اس دوران سی ایف او کی ذمہ داریاں بھی بدستور انجام دیتی رہیں گی۔ بورڈ نے مستقل سی ای او کی تلاش کا عمل شروع کر دیا ہے جس کے لیے اندرونی اور بیرونی امیدواروں کے ناموں پر غور کیا جائے گا، جبکہ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ہاروی سی جونز کو کمپنی کا پہلا باقاعدہ چیئر آف دی بورڈ بھی مقرر کر دیا ہے۔ ہاروی جونز اور کولیٹ کریس نے جینسن ہوانگ کی 33 سالہ بے مثال خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ کمپنی کی کاروباری سرگرمیاں، صارفین سے کیے گئے وعدے اور مصنوعی ذہانت کا روڈ میپ بغیر کسی تعطل کے جاری رہے گا۔ اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ کمپنی 17 نومبر کو اپنے تیسرے سہ ماہی مالیاتی نتائج کا اعلان پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق کرے گی۔