پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف
Web Desk
13 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت نئے عزم اور اعتماد کے ساتھ ترقی اور تبدیلی کے سفر پر گامزن ہے، اور ان شاء اللہ 2050 سے بھی پہلے پاکستان دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہو جائے گا۔ وفاقی دارالحکومت میں پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کانفرنس میں شریک عالمی سرمایہ کاروں کا خیرمقدم کیا اور بیرک کمپنی کا پاکستان پر اعتماد برقرار رکھنے پر شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ گولڈمین سکس کی پیشگوئی کے مطابق پاکستان 2075 تک دنیا کی چھٹی بڑی معیشت بن سکتا ہے، تاہم ہمارا ہدف اس سے بھی پہلے معاشی اہداف حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ پاکستان کے قیمتی معدنی وسائل کو اب خام شکل میں بیرون ملک بھیجنا بند کیا جائے گا، بلکہ انہیں ملکی ڈاؤن اسٹریمنڈسٹری اور صنعتوں کے لیے بروئے کار لایا جائے گا، جبکہ دو دہائیوں سے تعطل کا شکار ریکوڈک منصوبہ اب عملی تکمیل اور آپریشنل مرحلے کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ سرمایہ کاروں کو پالیسیوں میں تسلسل، یکساں مواقع اور لائسنس کے اجرا میں مکمل شفافیت فراہم کی جائے گی، اور اس مقصد کے لیے وفاقی و صوبائی حکومتیں مل کر کام کر رہی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل
13 November 2026
پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی
13 November 2026
وفاقی دارالحکومت کو ملک کا پہلا مکمل کیش لیس شہر بنانے کا فیصلہ
13 November 2026
ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ
13 November 2026
صوبوں پر ریفرنڈم ہو بھی جائے تو معاملہ پارلیمنٹ نے طے کرنا ہے: رانا ثنا اللہ
13 November 2026
آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد جہاز میں آگ لگ گئی
13 November 2026
میر رضا کیس: جے آئی ٹی کا دوسرا اجلاس آج طلب، احمد بھاردے کی پیشی متوقع
13 November 2026
مولانا فضل الرحمان کو دہشتگردی بارے سوچ کر بات کرنی چاہئے: ملک احمد خان
13 November 2026