روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار
Web Desk
13 November 2026
روس کے وفاقی سیکیورٹی ادارے (ایف ایس بی) نے جنوبی روس کے شہر ستاوروپول میں ایک شاپنگ مال کو بم دھماکے سے نشانہ بنانے کی دہشت گردی کی سازش ناکام بناتے ہوئے وسطی ایشیا کے ایک ملک سے تعلق رکھنے والے مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایف ایس بی کے تعلقات عامہ مرکز کے مطابق گرفتار ملزم روس میں کالعدم قرار دی گئی ایک بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم کا رکن ہے، جس نے تنظیم کے سربراہ سے وفاداری کا عہد پورا کرنے کے لیے شاپنگ مال اور اطراف کی ریکی کی، ویڈیو بنائی اور خودساختہ دھماکا خیز ڈیوائس (آئی ای ڈی) تیار کرنے کا سامان حاصل کر لیا تھا، جبکہ حملے کے بعد اس کا شام فرار ہو کر دہشت گرد صفوں میں شامل ہونے کا منصوبہ تھا۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے اس کی رہائش گاہ سے بم بنانے والے پرزے اور رابطے کے آلات برآمد کر لیے جن میں بیرون ملک بیٹھے ہینڈلر کی ہدایات موجود تھیں۔ ایف ایس بی نے ملزم کے اعترافی بیان کی ویڈیو بھی جاری کر دی ہے اور اس کے خلاف روسی فوجداری قانون کے تحت دہشت گردی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جس میں جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 10 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی
13 November 2026
سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ
13 November 2026
چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار
13 November 2026
انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے
13 November 2026
پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف
13 November 2026
معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل
13 November 2026
پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی
13 November 2026
ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ
13 November 2026