28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
Web Desk
13 November 2026
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے واضح کیا ہے کہ 28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک ان کے پاس نہیں آیا اور وزارتِ پارلیمانی امور کی جانب سے مسودہ موصول ہونے کے بعد ہی ان کا آئینی و پارلیمانی کردار شروع ہوگا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ مسودہ سامنے آنے پر ہی اس کے مندرجات کا علم ہوگا، اس لیے قبل از وقت ترمیم کے اچھے یا برے ہونے پر کوئی رائے نہیں دی جا سکتی۔ حکومتی شخصیات کی ذمہ داریوں سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ حکومت میں ہر شخص اپنی ذمہ داری نبھا رہا ہے اور محسن نقوی کو جو بھی اسائنمنٹ دی جاتی ہے وہ اس پر کام کرتے ہیں، جبکہ چودھری سالک حسین کے بیان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر کا بیٹا ڈاکٹر بنے تو کوئی اعتراض نہیں کرتا لیکن سیاست دانوں کو موروثی سیاست کے طعنے دیے جاتے ہیں۔ محسن نقوی اور بلاول بھٹو کے ’ری سیٹ‘ سے متعلق بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ ہر کسی کی اپنی سوچ ہوتی ہے، تاہم ان کے نزدیک نظام میں بہتری کی گنجائش ہمیشہ موجود رہتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026
امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی
13 November 2026