ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ
Web Desk
13 November 2026
ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار اعدادوشمار کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی مجموعی شرح 11.21 فیصد رہی ہے۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 9 اشیا سستی ہوئیں جبکہ 23 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں؛ ہفتہ وار بنیادوں پر ٹماٹر 12.06 فیصد، انڈے 5.98 فیصد، آلو 2.42 فیصد، لہسن 1.76 فیصد، مرغی 1.32 فیصد اور آٹا 0.94 فیصد مہنگا ہوا، جبکہ پیٹرول 7.42 فیصد اور ڈیزل 6.10 فیصد سستا ہوا۔ دوسری جانب سالانہ بنیادوں پر ایل پی جی کی قیمت میں 111.35 فیصد، بجلی کے نرخوں میں 52.38 فیصد اور آٹے کی قیمت میں 36.14 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ اس کے برعکس سالانہ بنیادوں پر آلو 36.41 فیصد، چینی 24.54 فیصد اور انڈے 23.29 فیصد سستے ہوئے۔
متعلقہ عنوانات
آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد جہاز میں آگ لگ گئی
13 November 2026
میر رضا کیس: جے آئی ٹی کا دوسرا اجلاس آج طلب، احمد بھاردے کی پیشی متوقع
13 November 2026
مولانا فضل الرحمان کو دہشتگردی بارے سوچ کر بات کرنی چاہئے: ملک احمد خان
13 November 2026
پیوٹن نے یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے امریکی دباؤ مسترد کردیا
13 November 2026
پنجاب: ریسٹورینٹس میں ڈیجیٹل ادائیگیوں پر شہریوں کیلئے انعامی سکیم شروع کرنے کا فیصلہ
13 November 2026
پنجاب ترقی کر رہا ہے اس لیے کچھ لوگوں کو ڈر لگ رہا ہے: عظمیٰ بخاری
13 November 2026
اسحاق ڈار کا ازبک وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، ای سی او اجلاس پر تبادلہ خیال
13 November 2026
پی ٹی آئی رہنما کی نظربندی کا نوٹیفکیشن واپس، عدالت نے درخواست نمٹا دی
13 November 2026