LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ نے جے ڈی وینس کو بظاہر خارجہ پالیسی معاملات سے ہٹا دیا، داخلی امور پر توجہ دینے کی ہدایت ایران کے جنوبی صوبے ہرمزگان کے علاقے سیرک پر حملہ ٹرمپ کی انتخابی شکست ہمارے لئے ایک اچھا موقع ہے: سربراہ حزب اللہ نعیم قاسم ڈیموکریٹس کے متوقع سپیکر کا اسرائیل اور فلسطین کے درمیان دو ریاستی حل کی حمایت کا اعادہ یو اے ای نے کئی روز کی بندش کے بعد راس الخیمہ اور شارجہ کے کچھ ساحل کھول دیئے امریکی صدارتی انتخابات: جے ڈی وینس، مارکو روبیو مضبوط ترین امیدوار ترکیہ میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 اہلکار جاں بحق واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کے قریب جم میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک، 5 زخمی، حملہ آور بھی مارا گیا گلگت سے یاسین جانے والی گاڑی دریا میں جاگری، 10 مسافر جاں بحق، 3 زخمی غزہ میں انسانی صورتحال تباہ کن، اسرائیل فوری اقدامات کرے: روسی وزارت خارجہ ڈائمنڈ بٹر فلائی فلم ایوارڈز میں پاکستان کی شرکت پر خوشی ہے، ماریہ زخارووا روس یوکرین تنازع کے حل کی کوششیں تیز، امریکی وفد کی شیخ محمد بن زاید سے اہم ملاقات تھرپارکر اور عمرکوٹ کے 25 صحرائی دیہات آفت زدہ قرار ایران کے ساتھ معاہدے کی اب کوئی ضرورت نہیں: امریکی صدر کا دو ٹوک اعلان آزاد کشمیر میں قیمتی معدنی اور یاقوت کے بڑے ذخائر موجود ہیں: سید افتخار گیلانی

جینسن ہوانگ کا استعفیٰ: اینویڈیا کی چیف فنانس آفیسر کولیٹ کریس عبوری سی ای او مقرر

Web Desk

13 November 2026

عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ’اینویڈیا‘ (Nvidia) کے شریک بانی اور طویل عرصے سے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدے پر فائز جینسن ہوانگ (Jensen Huang) کے اچانک استعفے کے بعد کمپنی کی چیف فنانشل آفیسر کولیٹ کریس (Colette Kress) کو عبوری سی ای او مقرر کر دیا گیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ اعلامیے کے مطابق کولیٹ کریس نئے مستقل سربراہ کی تلاش اور تقرری کا عمل مکمل ہونے تک قائم مقام سی ای او کے ساتھ ساتھ ایگزیکٹو نائب صدر اور چیف فنانشل آفیسر (CFO) کی ذمہ داریاں بھی بدستور انجام دیتی رہیں گی۔

ٹیکنالوجی کی دنیا میں اس اہم قیادتی تبدیلی کے ساتھ ہی اینویڈیا کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ’سائے نوپسس‘ (Synopsys) کے سابق سربراہ ہاروی جونز (Harvey Jones) کو کمپنی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ باقاعدہ بورڈ چیئرمین بھی نامزد کر دیا ہے، جبکہ بورڈ کی جانب سے نئے مستقل چیف ایگزیکٹو آفیسر کے انتخاب کا عمل باضابطہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔