لاس اینجلس اولمپکس 2028، ایتھلیٹکس کے کوالیفکیشن سسٹم کا اعلان کردیا گیا
Web Desk
10 November 2026
ورلڈ ایتھلیٹکس نے لاس اینجلس اولمپکس 2028ء کے لیے باضابطہ کوالیفکیشن کا نظام اور اہلیت کے لیے نیا معیار جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاس اینجلس اولمپکس 15 سے 30 جولائی 2028ء تک امریکہ میں منعقد ہوں گے، جن میں ایتھلیٹکس کے مردوں اور خواتین کے 23، 23 جبکہ 2 مکسڈ ایونٹس شامل کیے گئے ہیں۔ اس بار کی اہم بات یہ ہے کہ 4 ضرب 100 میٹر مکسڈ ریلے ریس کو پہلی بار اولمپکس مقابلوں کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔
ورلڈ ایتھلیٹکس کی جانب سے جاری کردہ قواعد کے مطابق اولمپکس کے لیے 40 فیصد ایتھلیٹس مقررہ ڈائریکٹ کوالیفائنگ معیار کے ذریعے منتخب ہوں گے، جبکہ بقایا 60 فیصد کھلاڑی عالمی رینکنگ کی بنیاد پر اولمپکس میں جگہ بنائیں گے۔ ورلڈ ایتھلیٹکس نے مزید وضاحت کی ہے کہ صرف مقررہ کوالیفائنگ معیار حاصل کرنا ہی اولمپکس میں حتمی شرکت کی ضمانت نہیں ہوگا بلکہ متعلقہ کوٹہ اور رینکنگ کا اطلاق بھی لاگو ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
دبئی میں عالمی تھری آن تھری باسکٹ بال ٹورنامنٹ، سربیا کی ٹیم فاتح قرار
11 November 2026
سموگ: پاکستان بمقابلہ سری لنکا دوسرا ٹیسٹ لاہور سے راولپنڈی منتقل
10 November 2026
انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے نیپال کو ہرا کر ایونٹ میں مسلسل تیسری فتح حاصل کرلی
10 November 2026
پاکستان بمقابلہ سری لنکا پہلا ٹیسٹ: پہلے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 5 وکٹوں پر 281 رنز بنا لیے، چار کھلاڑیوں کا ڈیبیو
9 November 2026
بال ٹیمپرنگ اسکینڈل پر ڈیوڈ وارنر کا بیان سامنے آگیا
9 November 2026
راولپنڈی ٹیسٹ: سری لنکا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
9 November 2026
تھل جیپ ریلی، نادر مگسی نے پری پیئرڈ کیٹیگری کا ٹائٹل جیت لیا
8 November 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا کل سے آغاز: بابر اعظم اور کوشال مینڈس اپنی ٹیموں کی قیادت کریں گے
8 November 2026