LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
آئزن کوٹ کی نیتن یاہو کی اسرائیلی پارلیمنٹ میں تقریر پر سخت تنقید، شرمناک قرار دیدی چڑیا گھر سے 2 شیر فرار ہونے کی افواہ، اے آئی تصویر نے امریکا میں ہلچل مچا دی شارجہ کتاب میلے میں شیخہ بدور القاسمی کی نئی کتاب ’’منطق الطیر‘‘ کی رونمائی شارجہ: بچوں کو ماحولیات اور شہری ذمہ داریوں سے آگاہی کیلئے 3 منفرد کتابیں متعارف پیٹ ہیگسیتھ کے مواخذے کی قرارداد پر ایوان نمائندگان میں ووٹنگ آج ہوگی یوریشیا میں سلامتی کا نیا نظام قائم کرنا ضروری ہے، روسی وزیر خارجہ ایران کی ایرو سپیس فورس نے نئی سٹریٹجک میزائل سٹی کا افتتاح کر دیا شارجہ کتاب میلے میں جاسوس کونان کی انٹری، پراسرار چوری نے شائقین کو حیران کر دیا چھوٹے صوبوں کا قیام قومی ضرورت، عوام کے بنیادی مسائل حل ہوں گے: شوکت یوسفزئی شارجہ بک فیئر میں سائنسی تجربات کا مظاہرہ، عبداللہ عنان نے شائقین کو حیران کر دیا بہاولپور: غیر ملکی خاتون پر مبینہ تشدد، مقدمہ درج، شوہر فرار، سسر گرفتار دبئی میں عالمی تھری آن تھری باسکٹ بال ٹورنامنٹ، سربیا کی ٹیم فاتح قرار عوام کیلئے خوشخبری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل برقرار ناران اور گردونواح میں بارش، برفباری: بابوسر ٹاپ آمدورفت کیلئے بند مذہبی شخص ہوں، امید ہے جنت میں جاؤں گا: ڈونلڈ ٹرمپ

آئزن کوٹ کی نیتن یاہو کی اسرائیلی پارلیمنٹ میں تقریر پر سخت تنقید، شرمناک قرار دیدی

Web Desk

11 November 2026

اسرائیل کی جنگی کابینہ کے سابق رکن اور سابق فوج سربراہ گیڈی آئزن کوٹ نے اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسیٹ) میں وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی کی گئی تقریر پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

آئزن کوٹ نے نیتن یاہو کے خطاب پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ایسے وزیراعظم کی تقریر سن رہے تھے جو خود خام خیالیوں اور بدگمانیوں میں مبتلا ہے اور جس کا بیانیہ نفرت انگیز اور شرمناک تھا۔ انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو کی سیاسی مدت اب پوری ہو چکی ہے اور وہ محض اپنے ذاتی و سیاسی مقاصد اور اقتدار کو طول دینے کے لیے حکومتی منصب اور ریاست کے اعلیٰ عہدے کو استعمال کر رہے ہیں۔

سابق فوجی سربراہ نے مزید کہا کہ کنیسیٹ میں نیتن یاہو کا خطاب سننے کے بعد انہیں پہلے سے بھی زیادہ اس بات کا پکا یقین ہو گیا ہے کہ بنیامین نیتن یاہو وزیراعظم کے اس اہم ترین عہدے کے بالکل لائق نہیں ہیں، ایک منٹ کے لیے بھی نہیں۔