LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
آئزن کوٹ کی نیتن یاہو کی اسرائیلی پارلیمنٹ میں تقریر پر سخت تنقید، شرمناک قرار دیدی چڑیا گھر سے 2 شیر فرار ہونے کی افواہ، اے آئی تصویر نے امریکا میں ہلچل مچا دی شارجہ کتاب میلے میں شیخہ بدور القاسمی کی نئی کتاب ’’منطق الطیر‘‘ کی رونمائی شارجہ: بچوں کو ماحولیات اور شہری ذمہ داریوں سے آگاہی کیلئے 3 منفرد کتابیں متعارف پیٹ ہیگسیتھ کے مواخذے کی قرارداد پر ایوان نمائندگان میں ووٹنگ آج ہوگی یوریشیا میں سلامتی کا نیا نظام قائم کرنا ضروری ہے، روسی وزیر خارجہ ایران کی ایرو سپیس فورس نے نئی سٹریٹجک میزائل سٹی کا افتتاح کر دیا شارجہ کتاب میلے میں جاسوس کونان کی انٹری، پراسرار چوری نے شائقین کو حیران کر دیا چھوٹے صوبوں کا قیام قومی ضرورت، عوام کے بنیادی مسائل حل ہوں گے: شوکت یوسفزئی شارجہ بک فیئر میں سائنسی تجربات کا مظاہرہ، عبداللہ عنان نے شائقین کو حیران کر دیا بہاولپور: غیر ملکی خاتون پر مبینہ تشدد، مقدمہ درج، شوہر فرار، سسر گرفتار دبئی میں عالمی تھری آن تھری باسکٹ بال ٹورنامنٹ، سربیا کی ٹیم فاتح قرار عوام کیلئے خوشخبری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل برقرار ناران اور گردونواح میں بارش، برفباری: بابوسر ٹاپ آمدورفت کیلئے بند مذہبی شخص ہوں، امید ہے جنت میں جاؤں گا: ڈونلڈ ٹرمپ

بال ٹیمپرنگ اسکینڈل پر ڈیوڈ وارنر کا بیان سامنے آگیا

Web Desk

9 November 2026

2018ء کے کیپ ٹاؤن بال ٹیمپرنگ اسکینڈل پر عثمان خواجہ کی سوانح عمری میں کیے گئے سنسنی خیز انکشافات کے بعد سابق آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے بھی سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے مکمل سچائی سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ڈیوڈ وارنر نے عثمان خواجہ کے موقف کی 100 فیصد تائید کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے سے پوری ٹیم واقف تھی اور تحقیقات کے نام پر صرف چند کھلاڑیوں کو نشانہ بنانا شدید ناانصافی تھی۔ انہوں نے کرکٹ آسٹریلیا کی تحقیقات پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ڈریسنگ روم میں موجود دیگر کھلاڑیوں سے پوچھ گچھ نہ کرنا حیران کن تھا، اور اب وقت آ گیا ہے کہ کسی فردِ واحد کو ملامت کرنے کے بجائے اس معاملے کے ذمہ داروں سے احتساب و شفافیت کے تحت جواب طلب کیا جائے۔ ڈیوڈ وارنر نے عثمان خواجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 8 سال سے میڈیا پر چلنے والی غلط خبروں اور خاموشی کے بعد بالآخر حقائق منظرِ عام پر آ گئے ہیں، جو ان کے، اسٹیو اسمتھ اور کیمرون بینکرافٹ کے اہل خانہ کے لیے ریلیف کا باعث ہے۔