یوریشیا میں سلامتی کا نیا نظام قائم کرنا ضروری ہے، روسی وزیر خارجہ
Web Desk
11 November 2026
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ یوریشیا میں مساوات اور ناقابلِ تقسیم سلامتی کے اصولوں پر مبنی ایک نیا علاقائی سلامتی نظام تشکیل دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، جس میں براعظم کے تمام ممالک کو برابری کی بنیاد پر تعمیری تعاون کے مواقع میسر آسکیں۔
ماسکو میں اجتماعی سلامتی معاہدہ تنظیم (CSTO) کے وزرائے خارجہ، وزرائے دفاع اور سلامتی کونسلوں کے سیکریٹریوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سرگئی لاوروف نے کہا کہ روس اپنی صدارت کے دوران ایک آزاد، کثیر قطبی اور جمہوری عالمی نظام کے قیام کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ماسکو میں جاری بین الاقوامی فورم اور مشاورت کے نتائج خطے میں پائیدار امن، روایتی و نئے سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے اور کثیر قطبی دنیا کی بنیاد رکھنے میں نمایاں کردار ادا کریں گے۔
روسی وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ 11 نومبر کو تنظیم کی ‘اجتماعی سلامتی کونسل’ کا سربراہی اجلاس منعقد ہو رہا ہے، جس میں صدر ولادیمیر پوتن اور دیگر رکن ممالک کے سربراہانِ مملکت تیار کردہ اہم دستاویزات، فیصلوں کے مسودوں اور سالانہ کارکردگی کا جائزہ لے کر حتمی منظوری دیں گے۔ واضح رہے کہ CSTO روس، بیلاروس، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور آرمینیا پر مشتمل ہے، تاہم آرمینیا نے اس وقت اپنی شرکت معطل کر رکھی ہے
متعلقہ عنوانات
آئزن کوٹ کی نیتن یاہو کی اسرائیلی پارلیمنٹ میں تقریر پر سخت تنقید، شرمناک قرار دیدی
11 November 2026
چڑیا گھر سے 2 شیر فرار ہونے کی افواہ، اے آئی تصویر نے امریکا میں ہلچل مچا دی
11 November 2026
شارجہ کتاب میلے میں شیخہ بدور القاسمی کی نئی کتاب ’’منطق الطیر‘‘ کی رونمائی
11 November 2026
شارجہ: بچوں کو ماحولیات اور شہری ذمہ داریوں سے آگاہی کیلئے 3 منفرد کتابیں متعارف
11 November 2026
پیٹ ہیگسیتھ کے مواخذے کی قرارداد پر ایوان نمائندگان میں ووٹنگ آج ہوگی
11 November 2026
ماسکو میں 12 نومبر کو عالمی فلم ایوارڈز کی تقریب، پاکستان کی 2 فلمیں نامزد
11 November 2026
ایران کی ایرو سپیس فورس نے نئی سٹریٹجک میزائل سٹی کا افتتاح کر دیا
11 November 2026
شارجہ کتاب میلے میں جاسوس کونان کی انٹری، پراسرار چوری نے شائقین کو حیران کر دیا
11 November 2026