پیٹ ہیگسیتھ کے مواخذے کی قرارداد پر ایوان نمائندگان میں ووٹنگ آج ہوگی
Web Desk
11 November 2026
امریکی وزیر دفاع (جنگ) پیٹ ہیگسیتھ کے خلاف مواخذے کی قرارداد پر ایوانِ نمائندگان میں آج اہم ووٹنگ ہو رہی ہے۔
پارلیمانی طریقہ کار کے مطابق، پہلے مرحلے میں اس قرارداد کو مسترد کرنے کی آئینی کوشش کی جائے گی، تاہم اگر یہ کوشش ناکام ہوتی ہے تو مواخذے کی مختلف دفعات پر ایوان میں باقاعدہ بحث اور حتمی ووٹنگ کروائی جائے گی۔ قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ پیٹ ہیگسیتھ کے خلاف مواخذے کی یہ قرارداد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اپنی ہی ریپبلکن پارٹی کے رکنِ کانگریس تھامس میسی نے پیش کی ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی ہی پارٹی کے رکن پر برس پڑے ہیں اور انہوں نے پیٹ ہیگسیتھ کا بھرپور دفاع کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے تھامس میسی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ’’ناکام اور بیمار ذہنیت کا حامل شخص‘‘ قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ پیٹ ہیگسیتھ نے دو جنگیں جیتی ہیں اور وینزویلا و ایران میں امریکی فوجی اقدامات کو کامیابی سے سنبھالا ہے۔
متعلقہ عنوانات
آئزن کوٹ کی نیتن یاہو کی اسرائیلی پارلیمنٹ میں تقریر پر سخت تنقید، شرمناک قرار دیدی
11 November 2026
چڑیا گھر سے 2 شیر فرار ہونے کی افواہ، اے آئی تصویر نے امریکا میں ہلچل مچا دی
11 November 2026
شارجہ کتاب میلے میں شیخہ بدور القاسمی کی نئی کتاب ’’منطق الطیر‘‘ کی رونمائی
11 November 2026
شارجہ: بچوں کو ماحولیات اور شہری ذمہ داریوں سے آگاہی کیلئے 3 منفرد کتابیں متعارف
11 November 2026
یوریشیا میں سلامتی کا نیا نظام قائم کرنا ضروری ہے، روسی وزیر خارجہ
11 November 2026
ایران کی ایرو سپیس فورس نے نئی سٹریٹجک میزائل سٹی کا افتتاح کر دیا
11 November 2026
شارجہ کتاب میلے میں جاسوس کونان کی انٹری، پراسرار چوری نے شائقین کو حیران کر دیا
11 November 2026
چھوٹے صوبوں کا قیام قومی ضرورت، عوام کے بنیادی مسائل حل ہوں گے: شوکت یوسفزئی
11 November 2026