LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
چھوٹے صوبوں کا قیام قومی ضرورت، عوام کے بنیادی مسائل حل ہوں گے: شوکت یوسفزئی شارجہ بک فیئر میں سائنسی تجربات کا مظاہرہ، عبداللہ عنان نے شائقین کو حیران کر دیا بہاولپور: غیر ملکی خاتون پر مبینہ تشدد، مقدمہ درج، شوہر فرار، سسر گرفتار دبئی میں عالمی تھری آن تھری باسکٹ بال ٹورنامنٹ، سربیا کی ٹیم فاتح قرار عوام کیلئے خوشخبری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل برقرار ناران اور گردونواح میں بارش، برفباری: بابوسر ٹاپ آمدورفت کیلئے بند مذہبی شخص ہوں، امید ہے جنت میں جاؤں گا: ڈونلڈ ٹرمپ چودھری سالک حسین سے ایلیٹ فورس کا مستقل پروٹوکول واپس لے لیا گیا وزیراعظم کوپ 31 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے انطالیہ پہنچ گئے ڈریپ کا طبی آلات کی نگرانی کے لیے میڈیکل ڈیوائسز بورڈ تشکیل پنجاب میں اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری گرپتونت پنوں قتل سازش کیس، امریکی عدالت کا مودی حکومت کو باضابطہ نوٹس محسن رضائی اور جے ڈی وینس کی ملاقات کی خبریں بے بنیاد ہیں، عباس عراقچی اسحاق ڈار سے امریکہ کی سابق معاون وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر گفتگو پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات الائنس کے قیام کا اعلان، ہنزہ آصف پہلی چیئرپرسن مقرر

بہاولپور: غیر ملکی خاتون پر مبینہ تشدد، مقدمہ درج، شوہر فرار، سسر گرفتار

Web Desk

11 November 2026

بہاولپور میں 40 سالہ فلپائنی خاتون پر مبینہ تشدد کے معاملے میں تھانہ سمہ سٹہ پولیس نے متاثرہ غیر ملکی خاتون کی مدعیت میں باضابطہ مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس کارروائی کے دوران خاتون کے سسر صابر کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ اس کا 23 سالہ شوہر سکندر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ درج ایف آئی آر کے مطابق، فلپائنی خاتون کا شوہر اور سسر اس پر جسمانی تشدد کرتے تھے؛ خاتون کے موبائل فون مانگنے پر شوہر نے اس پر پاس کوڈ لگا دیا تھا اور مبینہ طور پر دونوں ملزمان خاتون کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے رہے۔

خاتون نے تشدد سے بچنے کے لیے ہمسائیوں کے گھر پناہ لی، جس کے بعد پولیس نے اطلاع ملتے ہی متاثرہ خاتون کو اپنی تحویل میں لے کر مقامی عدالت میں پیش کر دیا۔ عدالت نے پولیس کو فلپائنی خاتون کو حفاظت کے پیشِ نظر دارالامان منتقل کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ واضح رہے کہ متاثرہ خاتون گزشتہ سال دسمبر میں پسند کی شادی کر کے پاکستان آئی تھی اور اب اس نے اپنے ملک فلپائن واپس جانے کا مطالبہ کیا ہے۔