LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
شارجہ بک فیئر میں سائنسی تجربات کا مظاہرہ، عبداللہ عنان نے شائقین کو حیران کر دیا بہاولپور: غیر ملکی خاتون پر مبینہ تشدد، مقدمہ درج، شوہر فرار، سسر گرفتار دبئی میں عالمی تھری آن تھری باسکٹ بال ٹورنامنٹ، سربیا کی ٹیم فاتح قرار عوام کیلئے خوشخبری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل برقرار ناران اور گردونواح میں بارش، برفباری: بابوسر ٹاپ آمدورفت کیلئے بند مذہبی شخص ہوں، امید ہے جنت میں جاؤں گا: ڈونلڈ ٹرمپ چودھری سالک حسین سے ایلیٹ فورس کا مستقل پروٹوکول واپس لے لیا گیا وزیراعظم کوپ 31 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے انطالیہ پہنچ گئے ڈریپ کا طبی آلات کی نگرانی کے لیے میڈیکل ڈیوائسز بورڈ تشکیل پنجاب میں اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری گرپتونت پنوں قتل سازش کیس، امریکی عدالت کا مودی حکومت کو باضابطہ نوٹس محسن رضائی اور جے ڈی وینس کی ملاقات کی خبریں بے بنیاد ہیں، عباس عراقچی اسحاق ڈار سے امریکہ کی سابق معاون وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر گفتگو پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات الائنس کے قیام کا اعلان، ہنزہ آصف پہلی چیئرپرسن مقرر ایران کے خلاف مزید بڑے آپریشنز کی ضرورت نہیں، معاشی دباؤ بڑھائیں گے: مارکو روبیو

دبئی میں عالمی تھری آن تھری باسکٹ بال ٹورنامنٹ، سربیا کی ٹیم فاتح قرار

Web Desk

11 November 2026

دبئی میں پہلی مرتبہ منعقد ہونے والے فیبا (FIBA) تھری آن تھری باسکٹ بال ورلڈ ٹور کے فائنل میں سربیا کی معروف ٹیم ‘یو بی’ (Ub) نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جرمنی کی ‘باسکٹس بون’ کو 19 کے مقابلے میں 20 پوائنٹس سے شکست دے کر چیمپئن شپ اپنے نام کر لی ہے۔

دبئی فیسٹیول سٹی مال کے فیسٹیول بے میں منعقدہ دو روزہ عالمی مقابلے میں 12 ممالک کی 14 ٹیموں نے حصہ لیا۔ عالمی باسکٹ بال تنظیم فیبا کی نگرانی اور متحدہ عرب امارات باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے دبئی اسپورٹس کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ اس ایونٹ کے ذریعے سربین ٹیم نے رواں سیزن کا اپنا چوتھائی عالمی ٹائٹل اپنے نام کیا۔ تین سالہ معاہدے کے تحت یہ عالمی ٹورنامنٹ 2028 تک باقاعدگی سے دبئی میں منعقد ہوتا رہے گا۔

فائنل میچ میں سربین ٹیم نے آغاز میں 8-2 کی برتری حاصل کی، تاہم جرمن ٹیم کی شاندار واپسی کے باعث میچ سنسنی خیز ہو گیا اور بالآخر سربیا نے ایک پوائنٹ کے فرق سے کامیابی حاصل کی۔ سربیا کے سٹراہینیا اسٹویاچچ کو 34 پوائنٹس اسکور کرنے اور بہترین کارکردگی پر ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی (MVP) قرار دیا گیا۔ سائڈ ایونٹس میں کینیڈا کے ایڈرس ڈی لیون نے شوٹ آؤٹ جبکہ پولینڈ کے پیوتر گرابوسکی نے سلم ڈنک مقابلہ جیتا۔ میزبان دبئی کی ٹیم چین کے خلاف فتح کے بعد کوارٹر فائنل تک پہنچنے میں کامیاب رہی۔