شارجہ بک فیئر میں سائنسی تجربات کا مظاہرہ، عبداللہ عنان نے شائقین کو حیران کر دیا
Web Desk
11 November 2026
شارجہ انٹرنیشنل بک فیئر کے 45ویں ایڈیشن میں معروف عرب یوٹیوبر اور سائنسی پروگرام ’’شارع العلوم‘‘ کے میزبان عبداللہ عنان نے حیرت انگیز عملی سائنسی تجربات سے شائقین اور بچوں کی بڑی تعداد کو سحر انگیز کر دیا۔
’’ناممکن یا سائنس؟‘‘ کے عنوان سے منعقدہ اس خصوصی شو کے دوران آگ، روشنی، مائع نائٹروجن (منفی 196 ڈگری سینٹی گریڈ) اور کیمیائی تعاملات کے عملی مظاہرے پیش کیے گئے، جنہوں نے کتاب میلے کے مرکزی اسٹیج کو ایک جدید سائنسی تجربہ گاہ میں تبدیل کر دیا۔ سوشل میڈیا پر 1 کروڑ 80 لاکھ سے زائد فالوورز رکھنے والے عبداللہ عنان نے بصری دھوکے، ہائیڈروجن گیس کے کنٹرول شدہ دھماکوں اور مشہور ’’ایلیفنٹ ٹوتھ پیسٹ‘‘ تجربے کے ذریعے بچوں کو سمجھایا کہ بظاہر ناممکن دکھائی دینے والے مناظر کے پیچھے قابلِ فہم سائنسی اصول کارفرما ہوتے ہیں۔
عبداللہ عنان نے بچوں اور والدین کو سخت تنبیہ کی کہ کیمیائی مادوں، گیس اور آگ کے ایسے تجربات گھروں میں ہرگز دہرانے کی کوشش نہ کی جائے کیونکہ یہ مظاہرے پیشہ ور ماہرین کی دیکھ بھال میں کیے جاتے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر انہوں نے شارجہ کے بچوں کی سائنس میں دلچسپی اور سیکھنے کے جذبے کی تعریف کی
متعلقہ عنوانات
پیٹ ہیگسیتھ کے مواخذے کی قرارداد پر ایوان نمائندگان میں ووٹنگ آج ہوگی
11 November 2026
ماسکو میں 12 نومبر کو عالمی فلم ایوارڈز کی تقریب، پاکستان کی 2 فلمیں نامزد
11 November 2026
یوریشیا میں سلامتی کا نیا نظام قائم کرنا ضروری ہے، روسی وزیر خارجہ
11 November 2026
ایران کی ایرو سپیس فورس نے نئی سٹریٹجک میزائل سٹی کا افتتاح کر دیا
11 November 2026
شارجہ کتاب میلے میں جاسوس کونان کی انٹری، پراسرار چوری نے شائقین کو حیران کر دیا
11 November 2026
چھوٹے صوبوں کا قیام قومی ضرورت، عوام کے بنیادی مسائل حل ہوں گے: شوکت یوسفزئی
11 November 2026
بہاولپور: غیر ملکی خاتون پر مبینہ تشدد، مقدمہ درج، شوہر فرار، سسر گرفتار
11 November 2026
دبئی میں عالمی تھری آن تھری باسکٹ بال ٹورنامنٹ، سربیا کی ٹیم فاتح قرار
11 November 2026