ناران اور گردونواح میں بارش، برفباری: بابوسر ٹاپ آمدورفت کیلئے بند
Web Desk
10 November 2026
بالاکوٹ اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش جبکہ وادی ناران، لولوسر جھیل، گٹی داس میڈوز اور بابوسر ٹاپ سمیت بالائی علاقوں میں مسلسل برفباری کے باعث علاقے میں شدید سردی لہر دوڑ گئی ہے۔
وادی ناران اور جھیل سیف الملوک میں گزشتہ چند گھنٹوں سے مسلسل برفباری کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث پہاڑوں اور وادیوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے۔ موسم کی خرابی اور سڑکوں پر برف جمنے کی پیشِ نظر بابوسر ٹاپ کو ہر قسم کی آمدورفت کے لیے عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
شدید موسم سرما کی آمد اور برفباری کے باعث بالائی علاقوں میں مقامی و سیاحتی سرگرمیاں بھی معطل ہو گئی ہیں۔ بڑاوئی اور بٹہ کنڈی میں واقع ہوٹلز، دکانیں اور پیٹرول پمپس آئندہ پانچ ماہ (اگلے سیاحتی سیزن) کے لیے مکمل طور پر بند کر دیے گئے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
عوام کیلئے خوشخبری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل برقرار
11 November 2026
مذہبی شخص ہوں، امید ہے جنت میں جاؤں گا: ڈونلڈ ٹرمپ
10 November 2026
چودھری سالک حسین سے ایلیٹ فورس کا مستقل پروٹوکول واپس لے لیا گیا
10 November 2026
وزیراعظم کوپ 31 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے انطالیہ پہنچ گئے
10 November 2026
ڈریپ کا طبی آلات کی نگرانی کے لیے میڈیکل ڈیوائسز بورڈ تشکیل
10 November 2026
پنجاب میں اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری
10 November 2026
گرپتونت پنوں قتل سازش کیس، امریکی عدالت کا مودی حکومت کو باضابطہ نوٹس
10 November 2026
محسن رضائی اور جے ڈی وینس کی ملاقات کی خبریں بے بنیاد ہیں، عباس عراقچی
10 November 2026