LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
آئزن کوٹ کی نیتن یاہو کی اسرائیلی پارلیمنٹ میں تقریر پر سخت تنقید، شرمناک قرار دیدی چڑیا گھر سے 2 شیر فرار ہونے کی افواہ، اے آئی تصویر نے امریکا میں ہلچل مچا دی شارجہ کتاب میلے میں شیخہ بدور القاسمی کی نئی کتاب ’’منطق الطیر‘‘ کی رونمائی شارجہ: بچوں کو ماحولیات اور شہری ذمہ داریوں سے آگاہی کیلئے 3 منفرد کتابیں متعارف پیٹ ہیگسیتھ کے مواخذے کی قرارداد پر ایوان نمائندگان میں ووٹنگ آج ہوگی یوریشیا میں سلامتی کا نیا نظام قائم کرنا ضروری ہے، روسی وزیر خارجہ ایران کی ایرو سپیس فورس نے نئی سٹریٹجک میزائل سٹی کا افتتاح کر دیا شارجہ کتاب میلے میں جاسوس کونان کی انٹری، پراسرار چوری نے شائقین کو حیران کر دیا چھوٹے صوبوں کا قیام قومی ضرورت، عوام کے بنیادی مسائل حل ہوں گے: شوکت یوسفزئی شارجہ بک فیئر میں سائنسی تجربات کا مظاہرہ، عبداللہ عنان نے شائقین کو حیران کر دیا بہاولپور: غیر ملکی خاتون پر مبینہ تشدد، مقدمہ درج، شوہر فرار، سسر گرفتار دبئی میں عالمی تھری آن تھری باسکٹ بال ٹورنامنٹ، سربیا کی ٹیم فاتح قرار عوام کیلئے خوشخبری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل برقرار ناران اور گردونواح میں بارش، برفباری: بابوسر ٹاپ آمدورفت کیلئے بند مذہبی شخص ہوں، امید ہے جنت میں جاؤں گا: ڈونلڈ ٹرمپ

چڑیا گھر سے 2 شیر فرار ہونے کی افواہ، اے آئی تصویر نے امریکا میں ہلچل مچا دی

Web Desk

11 November 2026

امریکا میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ ایک جعلی تصویر نے ایسا خوف و ہراس پھیلایا کہ شہریوں کو چڑیا گھر سے دو خطرناک شیروں کے فرار ہونے کی اطلاعات ملنے لگیں، تاہم تحقیقات کے بعد یہ پورا معاملہ محض ایک افواہ ثابت ہوا۔

امریکی ریاست اوہائیو کے شہر ‘اکرون’ کے چڑیا گھر (Akron Zoo) کی انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر باضابطہ وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ افریقی شیروں کے فرار ہونے کی خبریں مکمل طور پر بے بنیاد ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اے آئی تصویر میں دو افریقی شیروں کو شہر کی ایک سڑک پر کوڑے دان کے پاس گھومتے دکھایا گیا تھا، جس سے شہریوں میں خوف پھیل گیا۔

چڑیا گھر انتظامیہ نے شہریوں کو یقین دہانی کراتے ہوئے واضح کیا کہ چڑیا گھر کے چاروں شیر اپنے احاطے میں بالکل محفوظ ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق اس افواہ کی ایک وجہ رواں ہفتے پولیس اور فائر فائٹرز کے ساتھ کی جانے والی معمول کی سالانہ حفاظتی مشقیں بھی بنیں، جو فرضی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے انجام دی جاتی ہیں۔