LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
چودھری سالک حسین سے ایلیٹ فورس کا مستقل پروٹوکول واپس لے لیا گیا وزیراعظم کوپ 31 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے انطالیہ پہنچ گئے ڈریپ کا طبی آلات کی نگرانی کے لیے میڈیکل ڈیوائسز بورڈ تشکیل پنجاب میں اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری گرپتونت پنوں قتل سازش کیس، امریکی عدالت کا مودی حکومت کو باضابطہ نوٹس محسن رضائی اور جے ڈی وینس کی ملاقات کی خبریں بے بنیاد ہیں، عباس عراقچی اسحاق ڈار سے امریکہ کی سابق معاون وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر گفتگو پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات الائنس کے قیام کا اعلان، ہنزہ آصف پہلی چیئرپرسن مقرر ایران کے خلاف مزید بڑے آپریشنز کی ضرورت نہیں، معاشی دباؤ بڑھائیں گے: مارکو روبیو ویکسین خریداری میں مبینہ اربوں روپے کی کرپشن، گرفتار ملزم کا جوڈیشل ریمانڈ منظور مری میں سکول ٹرپ کی بس الٹ گئی، ڈرائیور جاں بحق، 25 طلبہ و طالبات زخمی وزیراعظم کا متوقع دورہ روس، تعلقات کو اگلے مرحلے میں لے جانے کا موقع فضل الرحمان کے ساتھ مل کر تحریک چلانے کی بات قبل ازوقت ہے: بیرسٹر گوہر بلوچستان کے ضلع کیچ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک چشمہ 5 منصوبے نے مقررہ وقت سے پہلے اہم سنگ میل عبور کرلیا: وزیراعظم

اینکر ربیعہ احسن قتل کیس میں گرفتار ملزم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

Web Desk

10 November 2026

خاتون اینکر ربیعہ احسن قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں عدالت نے گرفتار شوہر احسن طاہر کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر کے ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

کیس کی سماعت کے دوران راولپنڈی کے سینئر سول جج محمد نصراللہ وٹو کی عدالت میں ملزم احسن طاہر کو پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت سے ملزم کے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، تاہم عدالت نے 4 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کو تفتیش مکمل کر کے ملزم کو 13 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے پولیس کو اگلی سماعت پر مکمل تفتیشی اور پوسٹ مارٹم رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سماعت کے دوران ملزم شوہر کی جانب سے کوئی وکیل پیش نہیں ہوا۔ قبل ازیں عدالت نے ملزم کا ایک دن کا ابتدائی جسمانی ریمانڈ دیا تھا، جس کی مدت ختم ہونے پر پولیس نے اسے دوبارہ عدالت میں پیش کیا تھا۔