ایران کے خلاف مزید بڑے آپریشنز کی ضرورت نہیں، معاشی دباؤ بڑھائیں گے: مارکو روبیو
Web Desk
10 November 2026
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف مزید بڑے پیمانے پر فوجی کارروائیوں کی فی الحال ضرورت نہیں ہے، تاہم تہران پر معاشی دباؤ کی پالیسی کو مزید سخت کیا جائے گا۔
پیرس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا کہ ایرانی حکومت کی پالیسیاں خود اس کے اپنے ملک کے لیے تباہ کن ثابت ہو رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف معاشی دباؤ کی امریکی حکمت عملی کام کر رہی ہے اور بحری ناکہ بندی کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، جبکہ آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل بلا تعطل جاری ہے۔
مارکو روبیو نے انکشاف کیا کہ ثالثوں کے ذریعے ایران کے ساتھ رابطے اور گفتگو کا سلسلہ جاری ہے اور ایران معاہدہ کرنے کا خواہش مند ہے، تاہم اس کی موجودہ شرائط ناقابلِ قبول اور حقیقت سے بعید ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کی جانب سے ہرجانے کا مطالبہ تسلیم نہیں کیا جائے گا اور امریکا کسی ناقص معاہدے پر دستخط نہیں کرے گا۔ یوکرین روس تنازع کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا اور یورپ کے مقاصد بالکل ایک ہیں اور یورپی اتحادی مذاکراتی عمل کا حصہ ہیں۔
متعلقہ عنوانات
گرپتونت پنوں قتل سازش کیس، امریکی عدالت کا مودی حکومت کو باضابطہ نوٹس
10 November 2026
محسن رضائی اور جے ڈی وینس کی ملاقات کی خبریں بے بنیاد ہیں، عباس عراقچی
10 November 2026
اسحاق ڈار سے امریکہ کی سابق معاون وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
10 November 2026
پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات الائنس کے قیام کا اعلان، ہنزہ آصف پہلی چیئرپرسن مقرر
10 November 2026
ویکسین خریداری میں مبینہ اربوں روپے کی کرپشن، گرفتار ملزم کا جوڈیشل ریمانڈ منظور
10 November 2026
مری میں سکول ٹرپ کی بس الٹ گئی، ڈرائیور جاں بحق، 25 طلبہ و طالبات زخمی
10 November 2026
وزیراعظم کا متوقع دورہ روس، تعلقات کو اگلے مرحلے میں لے جانے کا موقع
10 November 2026
فضل الرحمان کے ساتھ مل کر تحریک چلانے کی بات قبل ازوقت ہے: بیرسٹر گوہر
10 November 2026