عورت حمل اور زچگی کے بعد اپنے ساتھ ہونے والا سلوک کبھی نہیں بھولتی: ماہرہ خان
Web Desk
10 November 2026
پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے حاملہ خواتین کی نگہداشت اور زچگی کے بعد ان کے ساتھ اچھے رویے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک عورت اپنی زندگی کے اس حساس مرحلے پر کیے گئے سلوک کو کبھی نہیں بھولتی۔ انسٹاگرام پر جاری کردہ اپنے پیغام میں انہوں نے بالواسطہ طور پر ان لوگوں کو مخاطب کیا جو حمل کے دوران یا بچے کی پیدائش کے بعد خواتین سے مناسب رویہ نہیں رکھتے۔ ماہرہ خان نے واضح کیا کہ یہ عورت کی زندگی کا ایک نازک وقت ہوتا ہے جس میں اسے محبّت، احترام اور بھرپور تعاون کی اشد ضرورت ہوتی ہے۔ واضح رہے کہ 41 سالہ ماہرہ خان ان دنوں اپنے دوسرے بچے کی آمد کی منتظر ہیں، جو ان کے شوہر سلیم کریم کے ساتھ ان کی پہلی اولاد ہوگی جبکہ ان کے پہلے شوہر سے ایک بیٹا اذلان ہے۔ سوشل میڈیا پر تنقید کے باوجود اداکارہ نے مداحوں کی نیک تمناؤں اور محبت پر توجہ مرکوز رکھی ہے۔
متعلقہ عنوانات
ٹک ٹاکر انصر عرف پتلو کی عبوری ضمانت منسوخ
10 November 2026
حمیرا ظہیر آئی سی یو میں زیر علاج، بشریٰ انصاری کی دعا کی اپیل
10 November 2026
امریکا میں شامی گلوکارہ اصالہ نصری کے 60 لاکھ ڈالر کے زیورات چوری
10 November 2026
سیاکوٹ کا مشہور ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کو پولیس نے گرفتار کر لیا
9 November 2026
حاکم شارجہ کی نئی تاریخی کتاب ’’الجلندی‘‘ کی رونمائی، تصانیف کی تعداد 219 ہوگئی
9 November 2026
میرا کی چھوٹی بہن شائستہ عباس کینسر کے باعث انتقال کر گئیں
9 November 2026
ریما خان کی فلمی دنیا میں واپسی، نئے میگا پراجیکٹ کا اعلان
8 November 2026
معاذ صفدر اور صبا کے ہاں ننھے مہمان کی آمد
8 November 2026