LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ناران اور گردونواح میں بارش، برفباری: بابوسر ٹاپ آمدورفت کیلئے بند مذہبی شخص ہوں، امید ہے جنت میں جاؤں گا: ڈونلڈ ٹرمپ چودھری سالک حسین سے ایلیٹ فورس کا مستقل پروٹوکول واپس لے لیا گیا وزیراعظم کوپ 31 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے انطالیہ پہنچ گئے ڈریپ کا طبی آلات کی نگرانی کے لیے میڈیکل ڈیوائسز بورڈ تشکیل پنجاب میں اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری گرپتونت پنوں قتل سازش کیس، امریکی عدالت کا مودی حکومت کو باضابطہ نوٹس محسن رضائی اور جے ڈی وینس کی ملاقات کی خبریں بے بنیاد ہیں، عباس عراقچی اسحاق ڈار سے امریکہ کی سابق معاون وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر گفتگو پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات الائنس کے قیام کا اعلان، ہنزہ آصف پہلی چیئرپرسن مقرر ایران کے خلاف مزید بڑے آپریشنز کی ضرورت نہیں، معاشی دباؤ بڑھائیں گے: مارکو روبیو ویکسین خریداری میں مبینہ اربوں روپے کی کرپشن، گرفتار ملزم کا جوڈیشل ریمانڈ منظور مری میں سکول ٹرپ کی بس الٹ گئی، ڈرائیور جاں بحق، 25 طلبہ و طالبات زخمی وزیراعظم کا متوقع دورہ روس، تعلقات کو اگلے مرحلے میں لے جانے کا موقع فضل الرحمان کے ساتھ مل کر تحریک چلانے کی بات قبل ازوقت ہے: بیرسٹر گوہر

چودھری سالک حسین سے ایلیٹ فورس کا مستقل پروٹوکول واپس لے لیا گیا

Web Desk

10 November 2026

وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چودھری سالک حسین سمیت متعدد وفاقی وزرا سے ایلیٹ فورس کا مستقل سیکیورٹی پروٹوکول واپس لے لیا گیا ہے۔

پنجاب پولیس کے ذرائع کے مطابق پروٹوکول ڈیوٹی پر مامور ایلیٹ فورس کے تمام جوانوں کو فوری طور پر ڈیوٹی ختم کر کے واپس اپنی ریفرنس لائنز رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزرا کو اب مستقل کے بجائے صرف صوبہ پنجاب میں آمد اور دوروں کے موقع پر عارضی پروٹوکول اور سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چودھری سالک حسین نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایلیٹ فورس کا مستقل سیکیورٹی پروٹوکول واپس لیے جانے کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔