پنجاب میں اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری
Web Desk
10 November 2026
پنجاب حکومت نے صوبے کے مختلف اضلاع اور تحصیلوں میں تعنیات اسسٹنٹ کمشنرز (ACs) کے بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن (S&GAD) کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد صائمہ نذیر کا تبادلہ کر کے انہیں S&GAD میں سیکشن افسر تعینات کیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ مہوش بتول کو اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد مقرر کیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر بھوانہ شینا اعظم کو S&GAD رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ تقرری کی منتظر خوشبہ حسین کو اسسٹنٹ کمشنر بھوانہ لگا دیا گیا ہے۔
اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر ملتان صدر ازکا سحر کا تبادلہ کر کے انہیں بھی S&GAD رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر راجن پور محمد احمد خان کو اسسٹنٹ کمشنر ملتان صدر تعینات کر دیا گیا ہے۔ مزید برآں، محمد اشرف صالح کو اسسٹنٹ کمشنر راجن پور، زوہیب کریم کو اسسٹنٹ کمشنر روجھان، فہد نور کو اسسٹنٹ کمشنر لیہ اور انعم صغیر کو اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں مقرر کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
چودھری سالک حسین سے ایلیٹ فورس کا مستقل پروٹوکول واپس لے لیا گیا
10 November 2026
وزیراعظم کوپ 31 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے انطالیہ پہنچ گئے
10 November 2026
ڈریپ کا طبی آلات کی نگرانی کے لیے میڈیکل ڈیوائسز بورڈ تشکیل
10 November 2026
گرپتونت پنوں قتل سازش کیس، امریکی عدالت کا مودی حکومت کو باضابطہ نوٹس
10 November 2026
محسن رضائی اور جے ڈی وینس کی ملاقات کی خبریں بے بنیاد ہیں، عباس عراقچی
10 November 2026
اسحاق ڈار سے امریکہ کی سابق معاون وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
10 November 2026
پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات الائنس کے قیام کا اعلان، ہنزہ آصف پہلی چیئرپرسن مقرر
10 November 2026
ایران کے خلاف مزید بڑے آپریشنز کی ضرورت نہیں، معاشی دباؤ بڑھائیں گے: مارکو روبیو
10 November 2026