LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پنجاب میں اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری گرپتونت پنوں قتل سازش کیس، امریکی عدالت کا مودی حکومت کو باضابطہ نوٹس محسن رضائی اور جے ڈی وینس کی ملاقات کی خبریں بے بنیاد ہیں، عباس عراقچی اسحاق ڈار سے امریکہ کی سابق معاون وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر گفتگو پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات الائنس کے قیام کا اعلان، ہنزہ آصف پہلی چیئرپرسن مقرر ایران کے خلاف مزید بڑے آپریشنز کی ضرورت نہیں، معاشی دباؤ بڑھائیں گے: مارکو روبیو ویکسین خریداری میں مبینہ اربوں روپے کی کرپشن، گرفتار ملزم کا جوڈیشل ریمانڈ منظور مری میں سکول ٹرپ کی بس الٹ گئی، ڈرائیور جاں بحق، 25 طلبہ و طالبات زخمی وزیراعظم کا متوقع دورہ روس، تعلقات کو اگلے مرحلے میں لے جانے کا موقع فضل الرحمان کے ساتھ مل کر تحریک چلانے کی بات قبل ازوقت ہے: بیرسٹر گوہر بلوچستان کے ضلع کیچ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک چشمہ 5 منصوبے نے مقررہ وقت سے پہلے اہم سنگ میل عبور کرلیا: وزیراعظم پیٹ ہیگسیتھ کو دفاع پر اے پلس پلس پلس گریڈ دیتا ہوں، صدر ٹرمپ 4 سالہ دور حکومت میں منصوبے مکمل کیوں نہیں کئے؟ عظمیٰ بخاری کا فواد چوہدری کو جواب بینکوں کے ذریعے کاروباری طبقے کو مالی معاونت فراہم کر رہے ہیں: بلال اظہر کیانی

اسحاق ڈار سے امریکہ کی سابق معاون وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر گفتگو

Web Desk

10 November 2026

جنوبی ایشیائی امور کے لیے امریکا کی سابق معاون وزیر خارجہ رابن ریفیل نے اسلام آباد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور امریکا کے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں جاری مثبت پیش رفت اور دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مسلسل اور اعلیٰ سطحی روابط کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اعادہ کیا۔

ملاقات کے دوران فریقین نے پاکستان اور امریکا کے ممتاز تھنک ٹینکس، فکری تنظیموں اور تعلیمی اداروں کے درمیان قریبی روابط، تعلیمی تبادلوں اور علمی شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا تاکہ عوام کے درمیان رابطوں کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔