ویکسین خریداری میں مبینہ اربوں روپے کی کرپشن، گرفتار ملزم کا جوڈیشل ریمانڈ منظور
Web Desk
10 November 2026
ویکسین کی خریداری میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن اور مالی بے ضابطگیوں کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں عدالت نے گرفتار ملزم عثمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ہے۔
ایف آئی اے (Federal Investigation Agency) نے کراچی سے گرفتار ملزم عثمان ولد محمد وصال کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر اسے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا۔ سماعت کے دوران عدالت نے ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم کو کیس کا چالان جلد سے جلد جمع کرانے کی ہدایت کی، جبکہ کیس میں نامزد دیگر ملزمان پہلے ہی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں قید ہیں۔
مقدمے میں نامزد ملزمان پر ویکسین کے 5 سالہ ٹھیکے کے دوران سنگین مالی بے ضابطگیوں اور من پسند کمپنی کو ناجائز فائدہ پہنچانے کا الزام ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق ان مالی بے ضابطگیوں اور بدعنوانی کی وجہ سے قومی خزانے کو تقریباً 2 ارب 44 کروڑ 50 لاکھ روپے کا بھاری نقصان پہنچا ہے۔
متعلقہ عنوانات
گرپتونت پنوں قتل سازش کیس، امریکی عدالت کا مودی حکومت کو باضابطہ نوٹس
10 November 2026
محسن رضائی اور جے ڈی وینس کی ملاقات کی خبریں بے بنیاد ہیں، عباس عراقچی
10 November 2026
اسحاق ڈار سے امریکہ کی سابق معاون وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
10 November 2026
پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات الائنس کے قیام کا اعلان، ہنزہ آصف پہلی چیئرپرسن مقرر
10 November 2026
ایران کے خلاف مزید بڑے آپریشنز کی ضرورت نہیں، معاشی دباؤ بڑھائیں گے: مارکو روبیو
10 November 2026
مری میں سکول ٹرپ کی بس الٹ گئی، ڈرائیور جاں بحق، 25 طلبہ و طالبات زخمی
10 November 2026
وزیراعظم کا متوقع دورہ روس، تعلقات کو اگلے مرحلے میں لے جانے کا موقع
10 November 2026
فضل الرحمان کے ساتھ مل کر تحریک چلانے کی بات قبل ازوقت ہے: بیرسٹر گوہر
10 November 2026