LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بینکوں کے ذریعے کاروباری طبقے کو مالی معاونت فراہم کر رہے ہیں: بلال اظہر کیانی امریکی وزیر جنگ نے مواخذے کی کوشش کو سیاسی انتقام قرار دے دیا اسحاق ڈار کی اقتصادی سفارتکاری اور برآمدات کیلئے کوششیں تیز کرنے کی ہدایت چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الثانی 12 نومبر کو ہوگی تربیلا توسیعی منصوبہ حادثہ، وزیر آبی وسائل اور وزیراعظم آفس نے نوٹس لے لیا موٹروے ایم فور پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک ہیوی ٹریفک کے لیے بند عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرا دی گئی بانی پی ٹی آئی اور وکلاء کی ملاقات کل سہ پہر تین بجے ہوگی: ذرائع کا دعویٰ حکومت کے پاس عمران خان کیلئے نہ کوئی ڈیل ہے نہ ڈھیل: طارق فضل چودھری ایف بی آر کے اختیارات برقرار، ڈینٹل اور میڈیکل کالجز کی درخواستیں مسترد حکومت کیساتھ مذاکرات کا دسواں دور، پٹرولیم لیوی ختم کرنیکا مطالبہ کیا: لیاقت بلوچ پاکستان روس کے ساتھ عوامی روابط مضبوط بنانے کیلئے تیار ہے، فیصل نیاز ترمذی خلیج تعاون کونسل کا کویت میں جدید مشترکہ فوجی کمانڈ سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ گوادر پورٹ پر اہم پیش رفت، پاناما کے پرچم بردار بحری جہاز کی کامیاب برتھنگ تین سال میں سندھ حکومت نے 10 لاکھ گھر بنا کر تاریخ رقم کردی: بلاول بھٹو

ٹک ٹاکر انصر عرف پتلو کی عبوری ضمانت منسوخ

Web Desk

10 November 2026

ڈسکہ میں مہندی کی تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے کے نتیجے میں 2 افراد کے جاں بحق اور 18 کے زخمی ہونے والے مقدمے میں نامزد ٹک ٹاکر انصر عرف پتلو کی عبوری ضمانت عدم پیشی پر منسوخ کر دی گئی ہے۔ ڈسکہ کی عدالت نے تھانہ موترہ میں درج مقدمے کی سماعت کے دوران ملزم کی غیر حاضری پر یہ فیصلہ سنایا۔ دوسری جانب پولیس ذرائع کے مطابق ٹک ٹاکر کو جاں بحق ہونے والے نوجوان کے لواحقین کو دھمکیاں دینے کے ایک دوسرے مقدمے میں تھانہ صدر ڈسکہ پولیس نے پہلے ہی گرفتار کر رکھا ہے۔ واضح رہے کہ ڈسکہ روڈ پر منعقدہ اس مہندی کی تقریب میں بدنظمی کے باعث قیمتی جانوں کا زیاں ہوا تھا جس پر پولیس کی مدعیت میں قانونی کارروائی شروع کی گئی تھی۔