LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بینکوں کے ذریعے کاروباری طبقے کو مالی معاونت فراہم کر رہے ہیں: بلال اظہر کیانی امریکی وزیر جنگ نے مواخذے کی کوشش کو سیاسی انتقام قرار دے دیا اسحاق ڈار کی اقتصادی سفارتکاری اور برآمدات کیلئے کوششیں تیز کرنے کی ہدایت چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الثانی 12 نومبر کو ہوگی تربیلا توسیعی منصوبہ حادثہ، وزیر آبی وسائل اور وزیراعظم آفس نے نوٹس لے لیا موٹروے ایم فور پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک ہیوی ٹریفک کے لیے بند عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرا دی گئی بانی پی ٹی آئی اور وکلاء کی ملاقات کل سہ پہر تین بجے ہوگی: ذرائع کا دعویٰ حکومت کے پاس عمران خان کیلئے نہ کوئی ڈیل ہے نہ ڈھیل: طارق فضل چودھری ایف بی آر کے اختیارات برقرار، ڈینٹل اور میڈیکل کالجز کی درخواستیں مسترد حکومت کیساتھ مذاکرات کا دسواں دور، پٹرولیم لیوی ختم کرنیکا مطالبہ کیا: لیاقت بلوچ پاکستان روس کے ساتھ عوامی روابط مضبوط بنانے کیلئے تیار ہے، فیصل نیاز ترمذی خلیج تعاون کونسل کا کویت میں جدید مشترکہ فوجی کمانڈ سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ گوادر پورٹ پر اہم پیش رفت، پاناما کے پرچم بردار بحری جہاز کی کامیاب برتھنگ تین سال میں سندھ حکومت نے 10 لاکھ گھر بنا کر تاریخ رقم کردی: بلاول بھٹو

حمیرا ظہیر آئی سی یو میں زیر علاج، بشریٰ انصاری کی دعا کی اپیل

Web Desk

10 November 2026

پاکستان کی معروف و سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنی 54 سالہ دیرینہ دوست اور سینئر آرٹسٹ حمیرا ظہیر کی صحت سے متعلق تازہ معلومات شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔ بشریٰ انصاری کے مطابق حمیرا ظہیر کی طبیعت اچانک خراب ہونے کے بعد انہیں انتہائی نگہداشت کے شعبے (ICU) میں منتقل کر دیا گیا تھا، جہاں وہ گزشتہ ایک ہفتے سے زیرِ علاج ہیں تاہم ان کی حالت میں تاحال کوئی خاص بہتری نہیں آئی ہے۔ اداکارہ نے بتایا کہ وہ اور بہروز سبزواری روزانہ اپنے غم و خوشی کی ساتھی دوست کی عیادت کے لیے ہسپتال جا رہے ہیں۔ موجودہ دور میں ذہنی دباؤ کے صحت پر منفی اثرات کا ذکر کرتے ہوئے بشریٰ انصاری نے اپنے تمام مداحوں اور سوشل میڈیا فالوورز سے درخواست کی ہے کہ وہ حمیرا ظہیر کی مکمل اور جلد صحتیابی کے لیے بالخصوص دعا کریں۔