ٹیسٹ میچز میں پرفارمنس سینئرز کی بھی ذمے داری ہے: سعود شکیل
Web Desk
7 November 2026
پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں قومی ٹیم کی پرفارمنس میں تسلسل کا نہ ہونا صرف جونیئرز ہی نہیں بلکہ سینئر کھلاڑیوں کی بھی برابر کی ذمہ داری ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعود شکیل نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آئندہ ٹیسٹ سیریز انتہائی اہم ہے، اور اس وقت ہماری ٹیسٹ ٹیم میں زیادہ تر نئے اور نوجوان کھلاڑی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہوم سیریز نوجوانوں کے لیے اپنی صلاحیتیں منوانے کا بہترین موقع فراہم کرتی ہے، جبکہ راولپنڈی میں نومبر کا موسم ٹیسٹ کرکٹ کے لیے نہایت سازگار ہے۔ نائب کپتان نے اپنی بیٹنگ کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ دورہ انگلینڈ کے دوران ان کا بیٹنگ ردھم واپس آیا تھا اور وہ اپنی حالیہ کارکردگی اور قائد اعظم ٹرافی کی پرفارمنس سے مکمل مطمئن ہیں۔
سعود شکیل کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں وہ پہلے بھی سنچری اسکور کر چکے ہیں اور اس میدان سے ان کی اچھی یادیں وابستہ ہیں۔ پنڈی کی پچ کبھی کبھار فاسٹ بولرز کے لیے مددگار ثابت ہوتی ہے، تاہم وکٹ پر سیٹ ہونے کے بعد بیٹرز کے لیے شاٹس کھیلنا آسان ہو جاتا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 9 نومبر سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہو رہا ہے، جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 17 نومبر سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
تھل جیپ ریلی، نادر مگسی نے پری پیئرڈ کیٹیگری کا ٹائٹل جیت لیا
8 November 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا کل سے آغاز: بابر اعظم اور کوشال مینڈس اپنی ٹیموں کی قیادت کریں گے
8 November 2026
پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے انتخابات غیر قانونی قرار
7 November 2026
عثمان خواجہ کے انکشافات نے بال ٹیمپرنگ سکینڈل کو پھر زندہ کر دیا
7 November 2026
بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
7 November 2026
پاکستان نے 23ویں ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا
7 November 2026
تھل جیپ ریلی سٹاک کیٹیگری کے مقابلے مکمل، ربنواز جوئیہ نے ٹائٹل جیت لیا
7 November 2026
پاکستان کی جنوبی کوریا کو شکست، ایشین ٹیم سکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا
7 November 2026