اداکار شہریار منور کے چہرے میں مبینہ تبدیلیوں کا انکشاف
Web Desk
2 November 2026
پاکستانی اداکار شہریار منور ان دنوں اپنے نئے ڈرامے میں بہترین اداکاری اور پرکشش شخصیت کے باعث مداحوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں، تاہم ایک ایستھیٹک فیزیشن ڈاکٹر عمارہ سعد ہاشمی کے تبصرے نے ان کے چہرے میں مبینہ تبدیلیوں پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ انسٹاگرام پر جاری ایک ویڈیو میں ڈاکٹر عمارہ نے اداکار کی پرانی اور نئی تصاویر کا جائزہ لیتے ہوئے مبینہ طور پر ناک کی سرجری اور فلرز کے استعمال کا امکان ظاہر کرتے ہوئے ان کی نئی لک کی تعریف کی۔ اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردِعمل سامنے آ رہا ہے جہاں کچھ صارفین ان کے نئے انداز کو مزید خوبصورت قرار دے رہے ہیں تو کچھ کے نزدیک اصل اہمیت ان کی اداکاری کی ہے، جبکہ چند صارفین نے اسے عمر کا قدرتی اثر قرار دیا۔ واضح رہے کہ شہریار منور کی جانب سے کسی کاسمیٹک سرجری کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
حنا بٹ کی کراچی کو لڑکیوں کیلئے جیل قرار دینے پر حنا الطاف کو لاہور آنے کی دعوت
2 November 2026
ٹک ٹاکر پتلو مفرور، تعلقات سے قانون کو بے اثر بنا رہا ہے: خواجہ آصف
2 November 2026
کراچی: ورلڈ کلچر فیسٹیول کی رونقیں عروج پر، تیسرے روز بھی فن و ثقافت کے رنگ نمایاں
1 November 2026
فیصل قریشی کو جِم میں اپنی باڈی دکھانا مہنگا پڑگیا، سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا
31 October 2026
اداکار احسن خان کے گانے کی ویڈیو نے مداحوں کو حیران کردیا
31 October 2026
ٹک ٹاکر کی شادی کی تقریب میں بھگدڑ، ایک شخص جاں بحق، 14 زخمی
31 October 2026
معمر رانا کی اہلیہ نے خلع لے لی، لاہور کی فیملی کورٹ نے ڈگری جاری کردی
31 October 2026
فلم کانٹے کے ہدایت کار سنجے گپتا چل بسے
31 October 2026