پنجاب کے 13 اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع، 93 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف
Web Desk
2 November 2026
پنجاب کے 13 اضلاع میں نومبر کی انسدادِ پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے، جس کے تحت 5 سال سے کم عمر کے 93 لاکھ سے زائد بچوں کو معذوری سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ سربراہ انسدادِ پولیو پروگرام خالد پرویز کے مطابق 77 ہزار سے زائد اہلکار اس مہم کا حصہ ہیں، جہاں لاہور میں 7 روز اور ملتان، راولپنڈی و رحیم یار خان سمیت دیگر 12 اضلاع میں 4 روز تک گھر گھر جا کر پولیو قطرے پلائے جائیں گے۔ انتظامیہ نے والدین سے بچوں کو قطرے پلوانے کے لیے پولیو ورکرز سے تعاون کی اپیل کی ہے اور واضح کیا ہے کہ بیماری کا واحد حل بروقت ویکسینیشن ہے، جبکہ مہم میں رہ جانے والے بچوں کی کوریج کے لیے فالو اَپ سرگرمیاں بھی انجام دی جائیں گی۔
متعلقہ عنوانات
انڈونیشیا میں جنگلاتی آگ کے زہریلے دھوئیں سے ایک ماہ میں ہزاروں اموات
2 November 2026
لاہور ہائیکورٹ کا ڈیلی ویجز ملازمین کے حق میں بڑا فیصلہ
2 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز
2 November 2026
ایتھوپیا سے سوڈان کے شہری مقامات اور اہم تنصیبات پر حملے، متعدد افراد جاں بحق
2 November 2026
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زائد کمی
2 November 2026
آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکر سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر پھٹ گئے: پاسدارانِ انقلاب
2 November 2026
حق سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے: مریم نواز
2 November 2026
افغانستان سے بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فرار
2 November 2026