LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان

صحافیوں کیخلاف جرائم پر خاموشی انصاف کی آواز دبانے کے مترادف ہے: بلاول بھٹو

Web Desk

2 November 2026

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ‘صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن’ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ صحافیوں کو دھمکیوں، تشدد اور قتل جیسے سنگین مظالم سے محفوظ رکھنا ریاست اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ 1973 کا آئین آزادیٔ اظہار کا بنیادی حق فراہم کرتا ہے اور ملوث عناصر کو سزا سے بچنے دینا جمہوریت و قانون کی حکمرانی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے دور میں ضیاء الحق کے دورِ حکومت کے سیاہ پریس قوانین کے خاتمے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے اعادہ کیا کہ پی پی پی آزاد صحافت کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی کیونکہ صحافیوں کے بغیر عوام باخبر اور بااختیار نہیں بن سکتے۔