حنا بٹ کی کراچی کو لڑکیوں کیلئے جیل قرار دینے پر حنا الطاف کو لاہور آنے کی دعوت
Web Desk
2 November 2026
چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے اداکارہ حنا الطاف کی جانب سے کراچی کو لڑکیوں کے لیے جیل قرار دینے کے بیان پر انہیں لاہور آنے کی دعوت دی ہے۔ اداکارہ نے لندن سے جاری ایک ویڈیو میں کراچی میں خواتین کی آزادانہ نقل و حرکت میں دشواریوں اور عدم تحفظ پر اظہارِ خیال کیا تھا۔ اس پر ردِعمل دیتے ہوئے حنا پرویز بٹ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب حکومت خواتین کی حفاظت کو پہلی ترجیح دیتی ہے اور یہاں ایسا ماحول فراہم کیا گیا ہے جہاں خواتین بلا خوف و خطر اور مکمل اعتماد کے ساتھ زندگی گزار سکتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین لندن کے مقابلے میں لاہور کو زیادہ محفوظ سمجھتی ہیں کیونکہ یہاں ہراسانی اور تشدد کو ہرگز برداشت نہیں کیا جاتا۔
متعلقہ عنوانات
پائیدار ترقی کے لئے پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے: وفاقی وزیر احسن اقبال
2 November 2026
چینی صدر کا مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار
2 November 2026
مالیاتی نظم و ضبط، برآمدات میں اضافے اور نجی سرمایہ کاری کا فروغ ناگزیر ہے: وزیر خزانہ
2 November 2026
امریکا میں وسط مدتی انتخابات، 5 کروڑ 20 لاکھ سے زائد ووٹ کاسٹ
2 November 2026
پنجاب: دیہی خواتین کے روزگار کے لئے بڑا منصوبہ تیار، رجسٹریشن شروع
2 November 2026
انڈونیشیا میں جنگلاتی آگ کے زہریلے دھوئیں سے ایک ماہ میں ہزاروں اموات
2 November 2026
لاہور ہائیکورٹ کا ڈیلی ویجز ملازمین کے حق میں بڑا فیصلہ
2 November 2026
پنجاب کے 13 اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع، 93 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف
2 November 2026