LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار

اداکار احسن خان کے گانے کی ویڈیو نے مداحوں کو حیران کردیا

Web Desk

31 October 2026

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اور ہر دلعزیز اداکار احسن خان نے امریکا میں ایک تقریب کے دوران اپنی خوبصورت آواز میں گانا گا کر اپنے مداحوں کو نہ صرف حیران کر دیا بلکہ محفل لوٹ لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق احسن خان نے حال ہی میں امریکا کے شہر ہیوسٹن میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں شرکت کی، جہاں ان کے ساتھ سینئر اور مایہ ناز اداکارہ ثانیہ سعید بھی موجود تھیں۔ اس تقریب میں انمٹ اور پرجوش مداحوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی جنہوں نے دونوں فنکاروں کے ساتھ کھل کر گپ شپ کی اور یادگار لمحات گزارے۔ تقریب کے دوران اسی پُرمسرت ماحول میں اداکار احسن خان نے اپنے ایک مشہور ڈرامے کا مقبول ترین اوریجنل ساؤنڈ ٹریک (OST) گا کر سب کو دنگ کر دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں اداکار احسن خان کو ان کا مشہور گانا ”جب تو یاد آئے“ نہایت خوبصورتی سے گاتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ احسن خان نے اپنی پرکشش آواز کا ایسا جادو جگایا کہ وہاں موجود مداح دنگ رہ گئے اور گانے سے بھرپور طریقے سے لطف اندوز ہوئے۔ اداکار کی یہ ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر انتہائی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جہاں مداحوں کی جانب سے ان کی گلوکاری اور فنکارانہ صلاحیتوں کو بے حد سراہا جا رہا ہے۔