لاہور ہائیکورٹ کا ڈیلی ویجز ملازمین کے حق میں بڑا فیصلہ
Web Desk
2 November 2026
لاہور ہائیکورٹ نے ڈیلی ویجز، ورک چارجڈ اور کنٹیجنٹ پیڈ ملازمین کے حق میں اہم ترین فیصلہ سناتے ہوئے پنجاب کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کے ملازمین کو مستقل نہ کرنے کا صوبائی حکومت کا حکم غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کر دیا ہے۔ 26 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں جسٹس خالد اسحاق نے واضح کیا کہ مسلسل 9 ماہ سے زائد مستقل نوعیت کا کام کرنے والے ڈیٹا انٹری آپریٹرز اور سینیٹری ورکرز سمیت تمام اہل ملازمین انڈسٹریل اینڈ کمرشل ایمپلائمنٹ آرڈیننس 1968 کے تحت مستقل ورکرز کے قانونی حقوق کے حقدار ہیں۔ عدالت نے قرار دیا کہ 89 روزہ بار بار تقرریاں یا خودمختار ادارے کا عذر ملازمین کو ان کے قانونی حقوق سے محروم نہیں کر سکتا، جبکہ زبانی کلامی ملازمت سے برطرفی آئین کے آرٹیکل 25 اور قانونی تقاضوں کی خلاف ورزی ہے۔
متعلقہ عنوانات
چینی صدر کا مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار
2 November 2026
حنا بٹ کی کراچی کو لڑکیوں کیلئے جیل قرار دینے پر حنا الطاف کو لاہور آنے کی دعوت
2 November 2026
مالیاتی نظم و ضبط، برآمدات میں اضافے اور نجی سرمایہ کاری کا فروغ ناگزیر ہے: وزیر خزانہ
2 November 2026
امریکا میں وسط مدتی انتخابات، 5 کروڑ 20 لاکھ سے زائد ووٹ کاسٹ
2 November 2026
پنجاب: دیہی خواتین کے روزگار کے لئے بڑا منصوبہ تیار، رجسٹریشن شروع
2 November 2026
انڈونیشیا میں جنگلاتی آگ کے زہریلے دھوئیں سے ایک ماہ میں ہزاروں اموات
2 November 2026
پنجاب کے 13 اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع، 93 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف
2 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز
2 November 2026