LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پائیدار ترقی کے لئے پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے: وفاقی وزیر احسن اقبال چینی صدر کا مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار حنا بٹ کی کراچی کو لڑکیوں کیلئے جیل قرار دینے پر حنا الطاف کو لاہور آنے کی دعوت مالیاتی نظم و ضبط، برآمدات میں اضافے اور نجی سرمایہ کاری کا فروغ ناگزیر ہے: وزیر خزانہ امریکا میں وسط مدتی انتخابات، 5 کروڑ 20 لاکھ سے زائد ووٹ کاسٹ پنجاب: دیہی خواتین کے روزگار کے لئے بڑا منصوبہ تیار، رجسٹریشن شروع انڈونیشیا میں جنگلاتی آگ کے زہریلے دھوئیں سے ایک ماہ میں ہزاروں اموات لاہور ہائیکورٹ کا ڈیلی ویجز ملازمین کے حق میں بڑا فیصلہ پنجاب کے 13 اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع، 93 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز ایتھوپیا سے سوڈان کے شہری مقامات اور اہم تنصیبات پر حملے، متعدد افراد جاں بحق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زائد کمی آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکر سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر پھٹ گئے: پاسدارانِ انقلاب حق سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے: مریم نواز افغانستان سے بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فرار

پنجاب: دیہی خواتین کے روزگار کے لئے بڑا منصوبہ تیار، رجسٹریشن شروع

Web Desk

2 November 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دیہی خواتین کو بااختیار بنانے اور برسرِ روزگار کرنے کے لیے ‘شی تھریڈ’ کے نام سے جدید ٹیکسٹائل ٹریننگ پروگرام کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت جون تک 2500 دیہی خواتین کو انڈسٹریل سلائی مشین آپریٹر اور اپیرل سپروائزر کی مارکیٹ بیسڈ تربیت دی جائے گی۔ محکمہ ویمن ڈویلپمنٹ کے زیرِ اہتمام شروع کیے گئے اس 3 ماہ کے کورس کے دوران 18 سے 45 سال کی میٹرک پاس خواتین کو مفت تدریس اور پریکٹیکل ٹریننگ کے ساتھ ماہانہ 15 ہزار روپے وظیفہ فراہم کیا جائے گا جبکہ تربیت کی تکمیل کے بعد ٹیکسٹائل انڈسٹری میں ملازمت کے مواقع بھی دیے جائیں گے۔ پروگرام کی ابتدائی رجسٹریشن ملتان روڈ لاہور کے قریب واقع شاہکام انڈسٹری میں شروع ہو چکی ہے۔