وفاقی آئینی عدالت: فضیلہ عباسی منی لانڈرنگ کیس میں درخواست واپس لینے پر نمٹا دی گئی
Web Desk
2 November 2026
وفاقی آئینی عدالت میں چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل بینچ نے ٹک ٹاکر و معروف ڈرماٹولوجسٹ ڈاکٹر فضیلہ عباسی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی، جہاں وکیل کی جانب سے درخواست واپس لیے جانے پر عدالت نے کیس نمٹا دیا۔ واضح رہے کہ ایف آئی اے نے ڈاکٹر فضیلہ عباسی (جو اداکار حمزہ علی عباسی کی بہن ہیں) کے خلاف 22 بینک اکاؤنٹس میں ڈھائی ارب روپے کے ٹرن اوور اور امریکہ و دبئی رقوم کی مبینہ منتقلی پر منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کی تھیں۔ اس سے قبل مارچ 2026 میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کارروائی کو قانونی طریقہ کار کے خلاف قرار دیا تھا، تاہم فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت شفاف تحقیقات جاری رکھنے کا حکم دیا تھا۔
متعلقہ عنوانات
بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی نظر بندی کا معاملہ: ہائیکورٹ نے ڈی سی لاہور کو طلب کر لیا
2 November 2026
عظمیٰ بخاری کی ذاتی پیشی کا حکم معطل، وارنٹ گرفتاری پر بھی عملدرآمد روک دیا
2 November 2026
صحافیوں کیخلاف جرائم پر خاموشی انصاف کی آواز دبانے کے مترادف ہے: بلاول بھٹو
2 November 2026
پائیدار ترقی کے لئے پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے: وفاقی وزیر احسن اقبال
2 November 2026
چینی صدر کا مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار
2 November 2026
حنا بٹ کی کراچی کو لڑکیوں کیلئے جیل قرار دینے پر حنا الطاف کو لاہور آنے کی دعوت
2 November 2026
مالیاتی نظم و ضبط، برآمدات میں اضافے اور نجی سرمایہ کاری کا فروغ ناگزیر ہے: وزیر خزانہ
2 November 2026
امریکا میں وسط مدتی انتخابات، 5 کروڑ 20 لاکھ سے زائد ووٹ کاسٹ
2 November 2026