ٹک ٹاکر پتلو مفرور، تعلقات سے قانون کو بے اثر بنا رہا ہے: خواجہ آصف
Web Desk
2 November 2026
وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ کے علاقے ڈسکہ میں ٹک ٹاکر کی شادی کی تقریب میں بھگدڑ مچنے سے 2 افراد کی ہلاکت کے واقعے پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹک ٹاکر ‘پتلو’ مفرور ہے اور اثر و رسوخ استعمال کر کے قانون کو بے اثر بنا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مذکورہ ٹک ٹاکر نے زائد کمائی کے لیے نقد رقم و قیمتی انعامات کی لالچ دے کر غریب عوام کا ہجوم اکٹھا کیا اور ان کی غربت کا مذاق اڑایا، جس کے نتیجے میں بھگدڑ سے جانی نقصان ہوا اور درجنوں افراد زخمی ہوئے۔ خواجہ آصف نے بے لگام سوشل میڈیا کو معاشرے کے لیے زہرِ قاتل قرار دیتے ہوئے اربوں روپے کمانے والے سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے احتساب، ٹیکس قوانین کے نفاذ اور ان کی ریگولیشن کا مطالبات کیا۔
متعلقہ عنوانات
حنا بٹ کی کراچی کو لڑکیوں کیلئے جیل قرار دینے پر حنا الطاف کو لاہور آنے کی دعوت
2 November 2026
کراچی: ورلڈ کلچر فیسٹیول کی رونقیں عروج پر، تیسرے روز بھی فن و ثقافت کے رنگ نمایاں
1 November 2026
فیصل قریشی کو جِم میں اپنی باڈی دکھانا مہنگا پڑگیا، سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا
31 October 2026
اداکار احسن خان کے گانے کی ویڈیو نے مداحوں کو حیران کردیا
31 October 2026
ٹک ٹاکر کی شادی کی تقریب میں بھگدڑ، ایک شخص جاں بحق، 14 زخمی
31 October 2026
معمر رانا کی اہلیہ نے خلع لے لی، لاہور کی فیملی کورٹ نے ڈگری جاری کردی
31 October 2026
فلم کانٹے کے ہدایت کار سنجے گپتا چل بسے
31 October 2026
200 کروڑ روپے بھتہ خوری کیس: بالی وڈ اداکارہ نورا فتحی عدالت طلب
31 October 2026