LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان ترقی پذیر ممالک کے جی 24 گروپ کا چیئرمین بن گیا، وزیراعظم کا اظہارِ مسرت ایرانی حملوں سے24 امریکی فوجی اڈے اور 274 عمارتیں تباہ ہوئیں: امریکی اخبار ایل پی جی ایسوسی ایشنز کا 16 نومبر سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کراچی پورٹ پر کھاد اور گندم سے لدے 2 بحری جہازوں کی آمد مہنگائی کے خلاف احتجاج، فرانس، اٹلی اور جرمنی میں بڑے مظاہرے گلگت بلتستان میں آج یومِ آزادی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے امریکا کا لہجہ تبدیل، ایران کی 7 شرائط ماننے پر آمادہ ہوگیا: محسن رضائی ایران کی ایک یا دو جوہری تنصیبات پر کارروائی کرنا باقی ہے: ٹرمپ غزہ کی تباہی عالمی نظام کے اخلاقی دعوؤں کا امتحان ہے: حافظ نعیم الرحمان اسرائیلی پارلیمنٹ میں سابق یہودی پولیس افسر اسلامی جماعت راعم کا رکن منتخب اسرائیل میں نیتن یاہو کی حکومت ختم کرنے کے مطالبات زور پکڑنے لگے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے باوجود امارات کی کرپٹو معیشت میں 32 فیصد اضافہ واشنگٹن کے لہجے میں مکمل تبدیلی واضح ہے، جو ایک مثبت اشارہ ہے: محسن رضائی ایرانی و قطری حکام کے دوحہ میں مذاکرات، خطے میں کشیدگی کم کرنے کے امکانات پر گفتگو روس، یوکرین کے انسانی حقوق کے نمائندوں کے درمیان پُراعتماد رابطے قائم ہیں: کریملن

معمر رانا کی اہلیہ نے خلع لے لی، لاہور کی فیملی کورٹ نے ڈگری جاری کردی

Web Desk

31 October 2026

پاکستان کے معروف فلمی اداکار معمر رانا کی اہلیہ مہناز نے لاہور کی فیملی کورٹ سے خلع حاصل کر لی ہے، اور فیملی کورٹ کے معزز جج زاہد بشیر نے مہناز معمر رانا کے حق میں خلع کی باضابطہ ڈگری جاری کر دی ہے۔

درخواست گزار مہناز کی جانب سے عدالت میں معروف وکیل خدیجہ صدیقی نے دلائل پیش کیے۔ دائر کردہ درخواست میں یہ مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ اداکار معمر رانا شراب نوشی کے عادی تھے اور نشے کی حالت میں گھریلو تشدد اور بدزبانی کا نشانہ بناتے تھے۔ درخواست کے مطابق انہوں نے متعدد مرتبہ اپنی بیٹیوں کے سامنے بھی شراب کے نشے میں گالم گلوچ کی، جس کی وجہ سے ان کی بیٹیوں کو شدید ذہنی اذیت اور نامناسب سلوک کا سامنا کرنا پڑا۔

درخواست گزار کے مطابق ان کی معمر رانا کے ساتھ شادی 24 اکتوبر 1998 کو ہوئی تھی اور اس طویل ازدواجی رشتے سے ان کی دو بیٹیاں ہیں۔ شادی کو تقریباً 28 سال گزرنے کے باوجود معمر رانا نے گھر کے بنیادی اخراجات تک برداشت نہیں کیے اور خاوند کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں ناکام رہے۔ درخواست میں مزید بتایا گیا کہ خاندان کے افراد اور رشتہ داروں نے معمر رانا کے رویے میں بہتری لانے کے لیے متعدد بار کوششیں کیں، لیکن انہوں نے اپنا علاج کروانے یا رویہ بدلنے سے صاف انکار کر دیا۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ اب وہ اداکار معمر رانا کے ساتھ مزید ازدواجی زندگی نہیں گزار سکتیں، لہٰذا عدالت سے استدعاہے کہ خلع کی ڈگری جاری کی جائے۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد لاہور کی فیملی کورٹ نے درخواست گزار کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے خلع کی ڈگری جاری کر دی ہے۔