LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پائیدار ترقی کے لئے پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے: وفاقی وزیر احسن اقبال چینی صدر کا مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار حنا بٹ کی کراچی کو لڑکیوں کیلئے جیل قرار دینے پر حنا الطاف کو لاہور آنے کی دعوت مالیاتی نظم و ضبط، برآمدات میں اضافے اور نجی سرمایہ کاری کا فروغ ناگزیر ہے: وزیر خزانہ امریکا میں وسط مدتی انتخابات، 5 کروڑ 20 لاکھ سے زائد ووٹ کاسٹ پنجاب: دیہی خواتین کے روزگار کے لئے بڑا منصوبہ تیار، رجسٹریشن شروع انڈونیشیا میں جنگلاتی آگ کے زہریلے دھوئیں سے ایک ماہ میں ہزاروں اموات لاہور ہائیکورٹ کا ڈیلی ویجز ملازمین کے حق میں بڑا فیصلہ پنجاب کے 13 اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع، 93 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز ایتھوپیا سے سوڈان کے شہری مقامات اور اہم تنصیبات پر حملے، متعدد افراد جاں بحق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زائد کمی آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکر سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر پھٹ گئے: پاسدارانِ انقلاب حق سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے: مریم نواز افغانستان سے بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فرار

انڈونیشیا میں جنگلاتی آگ کے زہریلے دھوئیں سے ایک ماہ میں ہزاروں اموات

Web Desk

2 November 2026

انڈونیشیا میں شدید خشک سالی اور ایل نینو کے اثرات کے باعث بھڑکنے والی جنگلاتی آگ کے زہریلے دھوئیں نے ستمبر کے دوران 3 ہزار 560 افراد کی جان لے لی، جبکہ شہری و صنعتی فضائی آلودگی سے مجموعی اموات کی تعداد 5 ہزار 310 تک پہنچ گئی ہے۔ سینٹر فار ریسرچ آن انرجی اینڈ کلین ایئر (CREA) کی تازہ رپورٹ کے مطابق اگست کے مقابلے میں ستمبر کے دوران فضائی آلودگی سے اموات میں 42 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ کلیمانتن اور سماٹرا میں اموات کا بڑا سبب جنگلات کی آگ ہے، جبکہ جاوا کے علاقے شہری و صنعتی آلودگی سے متاثر ہوئے ہیں۔ آگ سے پیدا ہونے والے زہریلے دھوئیں نے خطے کے دیگر ممالک ملائیشیا، سنگاپور، فلپائن اور مشرقی تیمور کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔