LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسرائیل میں انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری اردن میں یمن کا مسافر طیارہ طوفان میں پھنس گیا، ژالہ باری سے شیشے ٹوٹ گئے ترکیہ کی پارلیمانی خارجہ امور کمیٹی نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی منظوری دیدی امریکی صدر نے ایران سے مذاکرات کو وقت کا ضیاع قرار دے دیا ایران کی شرکت کے بغیر خلیج فارس میں پائیدار سلامتی ناممکن ہے: عمان تیسرا روس افریقہ سربراہی اجلاس آج شروع ہوگا، پوتن سمیت متعدد عالمی رہنما شرکت کریں گے گوگل اور یوٹیوب کا بچوں کی آن لائن حفاظت یقینی بنانے کیلئے لاکھوں ڈالرز کا منصوبہ جنوبی وزیرستان میں افغانستان کی دراندازی، شہری آبادی پر گولا گرنے سے ایک جاں بحق، 5 زخمی امریکہ اور اسرائیل کی کارروائیاں عالمی توانائی کی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں: ایرانی صدر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں، ٹیپو عثمان مجتبیٰ خامنہ ای کا آبنائے ہرمز پر کنٹرول برقرار رکھنے اور جنگی شرائط پر عملدرآمد پر زور سعودی عرب میں نومبر میں ہونے والی چھٹے ایشین انڈور اینڈ مارشل آرٹس گیمز ملتوی پمز ہسپتال میں بچوں کی اموات، آتشزدگی واقعہ: غفلت کے الزام میں 7 افسران چارج شیٹ گیس کے پیداواری ممالک کا آٹھواں سربراہی اجلاس، صدر پوتن سمیت عالمی رہنماؤں کی شرکت معلومات کے تبادلے کےلیے چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور کا باضابطہ آغاز

سری لنکا کا اہم کھلاڑی پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر

Web Desk

27 October 2026

سری لنکا کے اسٹار بیٹر پتھم نسانکا انجری سے مکمل صحت یاب نہ ہونے کے باعث پاکستان کے خلاف آئندہ دو ٹیسٹ میچوں کی اہم سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کے مطابق نسانکا کو ابتدائی ٹیسٹ اسکواڈ میں فٹنس سے مشروط طور پر شامل کیا گیا تھا، تاہم وہ سیریز کا آغاز ہونے سے قبل مطلوبہ مکمل فٹنس حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل انجری ہی کی وجہ سے وہ پاکستان میں کھیلی گئی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز اور انگلینڈ، پاکستان اور سری لنکا پر مشتمل سہ ملکی ون ڈے سیریز میں بھی شرکت نہیں کر سکے تھے۔ پتھم نسانکا کے باہر ہونے کے بعد ان کی جگہ لاہیرو یوڈارا کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے، جو پہلے ہی ون ڈے اسکواڈ کا حصہ ہیں اور اب ٹیسٹ ٹیم کو بھی جوائن کریں گے۔ لاہیرو یوڈارا اس سے قبل بھی سری لنکا کی طرف سے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیل چکے ہیں، جنہوں نے سال 2026 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی سیریز کے دوران اپنے کیریئر کی بہترین اننگز کھیلتے ہوئے شاندار 188 رنز بنائے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ 9 نومبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 17 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگا۔