LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسرائیل میں انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری اردن میں یمن کا مسافر طیارہ طوفان میں پھنس گیا، ژالہ باری سے شیشے ٹوٹ گئے ترکیہ کی پارلیمانی خارجہ امور کمیٹی نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی منظوری دیدی امریکی صدر نے ایران سے مذاکرات کو وقت کا ضیاع قرار دے دیا ایران کی شرکت کے بغیر خلیج فارس میں پائیدار سلامتی ناممکن ہے: عمان تیسرا روس افریقہ سربراہی اجلاس آج شروع ہوگا، پوتن سمیت متعدد عالمی رہنما شرکت کریں گے گوگل اور یوٹیوب کا بچوں کی آن لائن حفاظت یقینی بنانے کیلئے لاکھوں ڈالرز کا منصوبہ جنوبی وزیرستان میں افغانستان کی دراندازی، شہری آبادی پر گولا گرنے سے ایک جاں بحق، 5 زخمی امریکہ اور اسرائیل کی کارروائیاں عالمی توانائی کی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں: ایرانی صدر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں، ٹیپو عثمان مجتبیٰ خامنہ ای کا آبنائے ہرمز پر کنٹرول برقرار رکھنے اور جنگی شرائط پر عملدرآمد پر زور سعودی عرب میں نومبر میں ہونے والی چھٹے ایشین انڈور اینڈ مارشل آرٹس گیمز ملتوی پمز ہسپتال میں بچوں کی اموات، آتشزدگی واقعہ: غفلت کے الزام میں 7 افسران چارج شیٹ گیس کے پیداواری ممالک کا آٹھواں سربراہی اجلاس، صدر پوتن سمیت عالمی رہنماؤں کی شرکت معلومات کے تبادلے کےلیے چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور کا باضابطہ آغاز

ون ڈے ٹرائی سیریز: پاکستان اور سری لنکا آج مدمقابل ہوں گے

Web Desk

27 October 2026

ون ڈے ٹرائی سیریز کا پانچواں اور اہم میچ آج پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں دوپہر ایک بجے مدمقابل ہوں گی، جبکہ سری لنکن ٹیم نے میچ سے قبل اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس سیشن بھی کیا۔

قومی کرکٹ ٹیم اس ٹرائی سیریز کے فائنل کے لیے پہلے ہی اپنی جگہ پکی کر چکی ہے، کیونکہ پاکستان نے اب تک کھیلے گئے تینوں میچوں میں شاندار فتوحات حاصل کی ہیں۔ دوسری جانب، سری لنکا نے اس سیریز میں اب تک دو میچز کھیلے ہیں، جن میں سے ایک میں اسے کامیابی اور دوسرے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دریں اثنا، ناقص کارکردگی کے تسلسل کے باعث اوپنر صائم ایوب کو پاکستان کے ون ڈے اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا ہے، اور ان کی جگہ جارحانہ مزاج بیٹر صاحبزادہ فرحان کو قومی ون ڈے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔