LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان لیبیا کے شہر بن غازی میں روسی بحری جنگی جہاز پر ڈرون حملہ، متعدد افراد زخمی بھارت سے آنے والے 2 ہزار 339 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے مریم اورنگزیب نے وزیراعلی ٰ پنجاب کو سپر سی ایم قرار دے دیا تیاریاں مکمل، 24 نومبر کو راولپنڈی میں مریم نواز کا تاریخی استقبال ہوگا: حنیف عباسی دہشتگردی پر بات ہوگی اور شواہد کے ساتھ ہو گی: مصدق ملک کا بھارتی میڈیا کو جواب چک شومر دوبارہ ناکام ہوں گے، ان کے ساتھ کام کرنا مشکل ہوگا، ٹرمپ کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے پروفیشنل ٹیم قائم کریں گے: ایس ایم تنویر شمالی وزیرستان: کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل محمد نعیم اختر کا دورہ، امن اور خطے سے محبت کا اظہار دبئی رن 2026، شیخ زاید روڈ پر 3 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد کی ریکارڈ شرکت بلٹ پروف اور لگژری گاڑیوں کی وائرل ویڈیو کا معاملہ، مزید تین افراد گرفتار بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.6 ریکارڈ پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگِ میل ،شین زو-24کی لانچنگ کی مشق کامیابی سے مکمل پاکستان میں جوہری سلامتی پر عالمی اجلاس آج سے شروع ہوگا مریم نواز کا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کرنیوالے سکھ یاتریوں کا خیرمقدم

فائنل میں فخر زمان سے اچھی کارکردگی کی امید ہے، بیٹنگ کوچ مائیکل اسمتھ

Web Desk

27 October 2026

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ مائیکل اسمتھ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرین شرٹس نے پوری سیریز کے دوران شاندار اور بہتر کرکٹ کھیلی ہے، اور اب ٹیم کی تمام تر توجہ آنے والے فائنل معرکے پر مرکوز ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مائیکل اسمتھ کا کہنا تھا کہ فخر زمان ایک ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں جن کی صلاحیتوں پر ٹیم کو مکمل اعتماد ہے، اور پوری امید ہے کہ وہ فائنل میچ میں اپنی شاندار کارکردگی سے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حالیہ میچ میں شکست سے فائنل کے لیے ٹیم کے حوصلے اور اعتماد پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس ٹورنامنٹ میں منتظمین کی جانب سے انتہائی معیاری پچز تیار کی گئی ہیں اور مجموعی طور پر کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کیا ہے۔ بیٹنگ کوچ نے سابق کپتان بابر اعظم کی جانب سے بڑی اننگز کھیلنے میں ناکامی پر بھی کسی قسم کی پریشانی کا اظہار کرنے سے گریز کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تمام کھلاڑی ٹرافی جیتنے کے لیے پرجوش اور تیار ہیں۔