11 ویں تھل ڈیزرٹ ریلی 5 سے 8 نومبر تک ہوگی، ملکی و غیر ملکی ریسرز حصہ لیں گے
Web Desk
27 October 2026
ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب (TDCP) کے زیرِ اہتمام گیارہویں تھل ڈیزرٹ ریلی رواں برس 5 سے 8 نومبر 2026 تک لیہ، کوٹ ادو اور مظفرگڑھ کے صحرائے تھل میں منعقد ہوگی، جس میں ملکی اور غیر ملکی نامور ریسرز 210 کلومیٹر طویل انتہائی چیلنجنگ ٹریک پر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔
ٹی ڈی سی پی کے منیجنگ ڈائریکٹر عاصم رضا کے مطابق اس سالانہ ایونٹ کا بنیادی مقصد خطے میں ایڈونچر ٹورازم کو فروغ دینا، جنوبی پنجاب کے شاندار ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنا اور مقامی معیشت کو مستحکم بنانا ہے۔ سیاحوں اور شرکاء کے لیے بہترین سہولیات کی فراہمی کے تمام انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں۔
مقررہ شیڈول کے تحت 5 نومبر کو چھانگا مانگا ٹیلا (کوٹ ادو) میں گاڑیوں کی رجسٹریشن، تکنیکی اور طبی معائنہ ہوگا، جبکہ اسی روز شام کو ٹی ڈی سی پی ڈولفن ریزورٹ (تونسہ بیراج) میں ڈرائیورز کانفرنس اور قرعہ اندازی منعقد کی جائے گی۔ ریلی کا کوالیفائنگ راؤنڈ 6 نومبر جبکہ اسٹاک کیٹیگری کی ریس 7 نومبر کو ہوگی، اور اسی شام ڈولفن ریزورٹ میں ثقافتی پروگرام اور شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ 8 نومبر کو پری پیئرڈ، ویمن، ڈرٹ بائیک، کواڈ بائیک اور 6×6 کیٹیگریز کے حتمی مقابلے ہوں گے، جب کہ تقریبِ تقسیمِ انعامات اسی روز رات 8 بجے سرکٹ ہاؤس مظفرگڑھ میں منعقد ہوگی۔ ایونٹ کے دوران تینوں اضلاع میں ثقافتی شوز، فیملی گالا، جھمر، نیزہ بازی اور روایتی کھیلوں کا بھی خصوصی اہتمام کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس سپریم کورٹ کا حلف اٹھا لیا
28 October 2026
پاکستان کا خلیجی جنگ میں لاپتہ افراد کی تلاش اور شناخت کا عمل تیز کرنے پر زور
28 October 2026
جنوبی وزیرستان میں افغانستان کی دراندازی، شہری آبادی پر گولا گرنے سے ایک جاں بحق، 5 زخمی
27 October 2026
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں، ٹیپو عثمان
27 October 2026
فائنل میں فخر زمان سے اچھی کارکردگی کی امید ہے، بیٹنگ کوچ مائیکل اسمتھ
27 October 2026
سعودی عرب میں نومبر میں ہونے والی چھٹے ایشین انڈور اینڈ مارشل آرٹس گیمز ملتوی
27 October 2026
پمز ہسپتال میں بچوں کی اموات، آتشزدگی واقعہ: غفلت کے الزام میں 7 افسران چارج شیٹ
27 October 2026
اے سی سی مینز انڈر 19 ایشیا کپ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
27 October 2026