سہ ملکی ون ڈے سیریز: سری لنکا نے پاکستان کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
Web Desk
27 October 2026
لاہور میں کھیلے گئے سہ ملکی ون ڈے سیریز کے پانچویں میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا، جس کے بعد پاکستانی ٹاپ آرڈر بری طرح ناکام ہوا اور پوری ٹیم 25.3 اوورز میں محض 110 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی، جو دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے میچز میں تیسرا کم ترین اسکور ہے۔ پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 29 اور حسن نواز 17 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ سری لنکا کے دلشان مدھوشنکا نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 34 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں سری لنکا نے 111 رنز کا ہدف 18 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کر لیا، جس میں کامیندو مینڈس 62 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ واضح رہے کہ پاکستان پہلے ہی سیریز کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے۔
متعلقہ عنوانات
فائنل میں فخر زمان سے اچھی کارکردگی کی امید ہے، بیٹنگ کوچ مائیکل اسمتھ
27 October 2026
سعودی عرب میں نومبر میں ہونے والی چھٹے ایشین انڈور اینڈ مارشل آرٹس گیمز ملتوی
27 October 2026
اے سی سی مینز انڈر 19 ایشیا کپ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
27 October 2026
سری لنکا کا اہم کھلاڑی پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر
27 October 2026
ہیری کین بیلن ڈی اور جیتنے والے پانچویں انگلش فٹبالر بن گئے
27 October 2026
ون ڈے ٹرائی سیریز: پاکستان اور سری لنکا آج مدمقابل ہوں گے
27 October 2026
11 ویں تھل ڈیزرٹ ریلی 5 سے 8 نومبر تک ہوگی، ملکی و غیر ملکی ریسرز حصہ لیں گے
27 October 2026
پاکستان انڈر 18 بیس بال ٹیم نے امریکی ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا
26 October 2026