اسحاق ڈار سے چینی سفیر کی ملاقات، خطے میں پائیدار امن کیلئے مذاکرات پر زور
Web Desk
25 October 2026
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے چینی سفیر جیانگ زی ڈونگ نے دفتر خارجہ میں ملاقات کی، جس میں پاک چین ہمہ موسمی سٹریٹجک شراکت داری میں پیش رفت اور دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک)، علاقائی رابطوں، تجارت، سرمایہ کاری اور زرعی جدید کاری میں جاری تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے پاک چین تعلقات کے استحکام کے لیے اعلیٰ سطحی روابط کے تسلسل کو اہم قرار دیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے ‘نئے دور میں پاک چین مشترکہ مستقبل کی کمیونٹی’ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور ایتھوپیا کا تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق
26 October 2026
سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے بیلسٹک میزائل حملوں کی شدید مذمت: دفترِ خارجہ
26 October 2026
بین الاقوامی منشیات سپلائی نیٹ ورک کے اہم کارندے میاں بیوی گرفتار
26 October 2026
سندھ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ
26 October 2026
فیلڈ مارشل کی تجویز پر ایران چار ملکی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے: اسماعیل بقائی
26 October 2026
سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ انتقال کر گئے
26 October 2026
لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی بازیابی کی درخواست نمٹا دی
26 October 2026
الیکشن کمیشن کا انتخابی عمل میں اے آئی کا باقاعدہ استعمال کرنے کا فیصلہ
26 October 2026