LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کے ایٹمی پروگرام کو جنگ کی اصل وجہ بتایا گیا، ایران کے پاس جوہری ہتھیار موجود نہیں تھے: اوباما نے ٹرمپ کا بیانیہ مسترد کردیا امریکا اور اسرائیل کے انتخابات کے بعد ٹرمپ ایران پر بڑے حملوں کا حکم دے سکتے ہیں، بلومبرگ امریکا اور اسرائیل کی جارحیت پورے خطے کو لپیٹ میں لے سکتی ہے، پاسداران انقلاب اسرائیل کے مقبوضہ علاقے ایک گھنٹے میں ناقابل رہائش بن جائیں گے، ایران نے خبردار کر دیا ایران پر نئے حملے پر غور کر رہے ہیں، شاید کل ہی شروع کر دیں: امریکی صدر نائیجیریا میں مسلح افراد کے ایک گاؤں پر حملے میں کم از کم 40 افراد ہلاک یوکرین میں سٹار لنک اور سٹار شیلڈ کی سروس بحال، فوجی آپریشنز میں بہتری کی امید امریکا کی سٹار لنک سروس سے متعلق مختلف ممالک میں مداخلت، رائٹرز کا انکشاف اٹلی: مہنگائی کے خلاف احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین میں شدید جھڑپیں فرانس میں بڑھتی مہنگائی، ملک گیر احتجاجی مظاہروں کے دوران متعدد شہروں میں جھڑپیں یمنی فوج کی 736 کارروائیاں، حوثیوں کے 307 کمانڈر اور جنگجو ہلاک سعودی عرب کے صنعا پر فضائی حملے، 11 حوثی باغی ہلاک سعودی عرب میں حوثیوں کے داغے گئے 2 بیلسٹک میزائلز فضا میں ہی تباہ سرگودھا: گرفتار ٹیچر کے موبائل سے درجن سے زائد کمسن بچوں کی نازیبا ویڈیوز برآمد لاڑکانہ: پیٹرول پمپ میں خوفناک آتشزدگی، آئل ٹینکر سمیت متعدد گاڑیاں جل کر راکھ

اسرائیل کے مقبوضہ علاقے ایک گھنٹے میں ناقابل رہائش بن جائیں گے، ایران نے خبردار کر دیا

Web Desk

25 October 2026

ایران کے سینئر قانون ساز نے اسرائیل کو سخت خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کے خلاف کسی بھی قسم کے غلط اندازے یا جارحانہ اقدام کے نتیجے میں اسرائیل کے مقبوضہ علاقوں کو ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں ناقابلِ رہائش بنایا جا سکتا ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے چیئرمین ابراہیم عزیزی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ (X) پر جاری ایک بیان میں یہ سنگین دھمکی دی۔ انہوں نے اسرائیل کے زیرِ قبضہ علاقوں میں واقع اہم ترین تنصیبات کا ایک تفصیلی نقشہ بھی شیئر کیا، جس میں واٹر ڈیسیلینیشن (پانی صاف کرنے کے) پلانٹس، پاور ہاؤسز، آئل ریفائنریز، اہم پل، راہداریاں اور دیمونا (Dimona) جوہری تنصیب کی واضح نشاندہی کی گئی ہے۔

ابراہیم عزیزی نے کہا کہ ان اہم تنصیبات کا ایک دوسرے کے اتنے قریب واقع ہونا اسرائیل کے بنیادی ڈھانچے (Infra-structure) کی شدید کمزوری کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران پر کسی بھی حملے کی صورت میں متعدد محاذوں سے ایسا شدید جوابی وار کیا جائے گا کہ حملہ آوروں اور ان کے حامیوں کو سنبھلنے کا موقع نہیں ملے گا۔ یہ دھمکی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب واشنگٹن اور تل ابیب کی جانب سے بیانات کے بعد خطے میں فوجی کشیدگی عروج پر ہے۔