لاڑکانہ: پیٹرول پمپ میں خوفناک آتشزدگی، آئل ٹینکر سمیت متعدد گاڑیاں جل کر راکھ
Web Desk
25 October 2026
پیٹرول پمپ پر آئل ٹینکر سے پیٹرول نکالنے کے دوران اچانک بھڑکنے والی ہولناک آگ کے نتیجے میں پیٹرول پمپ سمیت وہاں موجود تمام گاڑیاں جل کر راکھ ہو گئی ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق آتشزدگی کا یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب آئل ٹینکر سے پیٹرول منتقل کیا جا رہا تھا۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے پیٹرول پمپ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کی زد میں آ کر ایک آئل ٹینکر، وین، کار اور 3 موٹر سائیکلاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی 6 سے زائد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں۔ کسی بھی مزید نقصان سے بچنے اور حفاظتی اقدامات کے تحت حکام نے پیٹرول پمپ کے اطراف آنے والی تمام سڑکوں کو مکمل طور پر سیل کر دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایران کے ایٹمی پروگرام کو جنگ کی اصل وجہ بتایا گیا، ایران کے پاس جوہری ہتھیار موجود نہیں تھے: اوباما نے ٹرمپ کا بیانیہ مسترد کردیا
25 October 2026
امریکا اور اسرائیل کے انتخابات کے بعد ٹرمپ ایران پر بڑے حملوں کا حکم دے سکتے ہیں، بلومبرگ
25 October 2026
امریکا اور اسرائیل کی جارحیت پورے خطے کو لپیٹ میں لے سکتی ہے، پاسداران انقلاب
25 October 2026
اسرائیل کے مقبوضہ علاقے ایک گھنٹے میں ناقابل رہائش بن جائیں گے، ایران نے خبردار کر دیا
25 October 2026
ایران پر نئے حملے پر غور کر رہے ہیں، شاید کل ہی شروع کر دیں: امریکی صدر
25 October 2026
نائیجیریا میں مسلح افراد کے ایک گاؤں پر حملے میں کم از کم 40 افراد ہلاک
25 October 2026
یوکرین میں سٹار لنک اور سٹار شیلڈ کی سروس بحال، فوجی آپریشنز میں بہتری کی امید
25 October 2026
امریکا کی سٹار لنک سروس سے متعلق مختلف ممالک میں مداخلت، رائٹرز کا انکشاف
25 October 2026