میر رضا کیس میں اہم پیش رفت، ڈی آئی جی ویسٹ جے آئی ٹی کے سربراہ مقرر
Web Desk
25 October 2026
کراچی کے مبینہ واقعہ میں ہلاک ہونے والے میر رضا کے ورثا کو انصاف ملنے کی امید روشن ہو گئی ہے اور کیس باقاعدہ قانونی ٹریک پر آ گیا ہے۔ حکومتِ سندھ نے واقعے کی شفاف تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (JIT) تشکیل دے دی ہے جبکہ ڈاکٹر اسامہ کو عہدے سے معطل کر دیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ کو جے آئی ٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ نے آئی بی، سندھ رینجرز، آئی ایس آئی اور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کو خطوط ارسال کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ 7 روز کے اندر جے آئی ٹی کے لیے اپنے نمائندہ افسران نامزد کریں۔ اس کے علاوہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں نامزد افسران کے کردار کی تفتیش کے لیے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ذوالفقار علی لاڑک پر مشتمل ایک رکنی کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے آئی جی سندھ کو خط لکھ کر ایس ایچ او فیروز آباد عدیل افضال، سب انسپکٹر شبیر لغاری، ایس ایچ او کامران قریشی اور انسپکٹر غوث کے خلاف معطلی اور تادیبی کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری جانب، وفاقی وزارتِ داخلہ سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ کیس میں پولیس افسران کی جانب سے ممکنہ پردہ پوشی اور غفلت کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کے سینئر افسر کو انکوائری کمیٹی کا سربراہ نامزد کرے۔
متعلقہ عنوانات
ایران کے ایٹمی پروگرام کو جنگ کی اصل وجہ بتایا گیا، ایران کے پاس جوہری ہتھیار موجود نہیں تھے: اوباما نے ٹرمپ کا بیانیہ مسترد کردیا
25 October 2026
امریکا اور اسرائیل کے انتخابات کے بعد ٹرمپ ایران پر بڑے حملوں کا حکم دے سکتے ہیں، بلومبرگ
25 October 2026
امریکا اور اسرائیل کی جارحیت پورے خطے کو لپیٹ میں لے سکتی ہے، پاسداران انقلاب
25 October 2026
اسرائیل کے مقبوضہ علاقے ایک گھنٹے میں ناقابل رہائش بن جائیں گے، ایران نے خبردار کر دیا
25 October 2026
ایران پر نئے حملے پر غور کر رہے ہیں، شاید کل ہی شروع کر دیں: امریکی صدر
25 October 2026
نائیجیریا میں مسلح افراد کے ایک گاؤں پر حملے میں کم از کم 40 افراد ہلاک
25 October 2026
یوکرین میں سٹار لنک اور سٹار شیلڈ کی سروس بحال، فوجی آپریشنز میں بہتری کی امید
25 October 2026
امریکا کی سٹار لنک سروس سے متعلق مختلف ممالک میں مداخلت، رائٹرز کا انکشاف
25 October 2026