اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، گندم مہنگی کرنے کے رجحان پر اظہارِ تشویش
Web Desk
25 October 2026
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گندم کی قیمتوں میں اضافے کے رجحان پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو مارکیٹ میں گندم کی فراہمی بڑھانے اور قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے فوری و مؤثر اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
یہ ہدایات انہوں نے ضروری اشیائے خورونوش کی فراہمی، ملکی ذخائر اور قیمتوں پر کنٹرول کے حوالے سے قائم کابینہ کمیٹی کے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے حکام نے بتایا کہ ملک میں گندم اور دیگر بنیادی اشیاء کے ذخائر تسلی بخش ہیں اور یہ اگلی فصل کی آمد تک مقامی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کافی ہیں۔
اجلاس میں چینی کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا گیا کہ مارکیٹ میں چینی کی قیمت 155 روپے فی کلوگرام کی مقررہ پرچون حد سے نمایاں طور پر کم ہے اور آئندہ کرشنگ سیزن تک مطلوبہ استعمال سے زائد ذخائر موجود ہیں۔ نائب وزیرِ اعظم نے واضح کیا کہ عوام کو مناسب قیمتوں پر غذائی اشیاء کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے، اور ہدایت کی کہ ذخیرہ اندوزی اور قیاس آرائیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔
متعلقہ عنوانات
ایران کے ایٹمی پروگرام کو جنگ کی اصل وجہ بتایا گیا، ایران کے پاس جوہری ہتھیار موجود نہیں تھے: اوباما نے ٹرمپ کا بیانیہ مسترد کردیا
25 October 2026
امریکا اور اسرائیل کے انتخابات کے بعد ٹرمپ ایران پر بڑے حملوں کا حکم دے سکتے ہیں، بلومبرگ
25 October 2026
امریکا اور اسرائیل کی جارحیت پورے خطے کو لپیٹ میں لے سکتی ہے، پاسداران انقلاب
25 October 2026
اسرائیل کے مقبوضہ علاقے ایک گھنٹے میں ناقابل رہائش بن جائیں گے، ایران نے خبردار کر دیا
25 October 2026
ایران پر نئے حملے پر غور کر رہے ہیں، شاید کل ہی شروع کر دیں: امریکی صدر
25 October 2026
نائیجیریا میں مسلح افراد کے ایک گاؤں پر حملے میں کم از کم 40 افراد ہلاک
25 October 2026
یوکرین میں سٹار لنک اور سٹار شیلڈ کی سروس بحال، فوجی آپریشنز میں بہتری کی امید
25 October 2026
امریکا کی سٹار لنک سروس سے متعلق مختلف ممالک میں مداخلت، رائٹرز کا انکشاف
25 October 2026